Inquilab Logo

سنجے دت نے’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے۲۰؍ سال مکمل ہونے پر جشن منایا

Updated: December 19, 2023, 4:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کو ۲۰؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ فلم میں سنجے دت نے’’منا‘‘ اورارشدوارثی نے’’سرکٹ‘‘ کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں نے اسے سوشل میڈیا پر یاد کیا۔

Munna Bhai MBBS Scene.Photo: INN
منا بھائی ایم بی بی ایس سین۔ تصویر : آئی این این

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کو ۲۰؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ فلم میں سنجے دت نے’’منا‘‘ اورارشدوارثی نے’’سرکٹ‘‘ کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں نے اسے سوشل میڈیا پر یاد کیا۔
فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کو ریلیز ہوئے دو دہائیاں گزر چکی ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی تھے۔ فلم کی کامیابی کے بعد وہ بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ سنجے دت نے اس فلم کے ۲۰؍سال مکمل ہونے پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کے منظر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دو دہائیوں ہنسی ، جذبات ، اور جادو کی جھپی! ۲۰؍ سال کا جشن منا بھائی ایم بی بی ایس ،نا بھولنے والی بہت ساری یادیں۔ محبت اور تعاون کیلئے شکر گزار ہوں جس نے اس فلم کو لازوال کلاسک بنادیا۔ امید کرتا ہوں کہ ’منابھائی ۳‘ جلد ہی بنے گی!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

فلم میں’سرکٹ‘ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے بھی اس موقع پر اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’۲۰؍ سال واؤ، ایسا لگتا ہے کہ کل کی ہی بات ہے۔ شکریہ منا اور سرکٹ کو اتنا پیار دینے کیلئے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK