بالی ووڈ کے اداکار سنجے کپور اپنی بیٹی شنایا کپور کی پہلی فلم’آنکھوں کی گستاخیاں ‘ کے ٹریلر جاری ہونے کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: July 03, 2025, 12:07 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے اداکار سنجے کپور اپنی بیٹی شنایا کپور کی پہلی فلم’آنکھوں کی گستاخیاں ‘ کے ٹریلر جاری ہونے کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔
بالی ووڈ کے اداکار سنجے کپور اپنی بیٹی شنایا کپور کی پہلی فلم’آنکھوں کی گستاخیاں ‘ کے ٹریلر جاری ہونے کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔ شنایا کپور بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں ‘ سے کرنے جارہی ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ سنجے کپور اپنی اہلیہ مہیپ کپور کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔ ٹریلر لانچ تقریب میں سنجے کپور نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی فلم کی ریلیز سے پہلے بہت نروس ہیں۔
سنجے کپور نے کہا کہ ’’میں پچھلے۳۰؍ سال سے کام کر رہا ہوں لیکن میں کبھی اتنا نروس نہیں ہوا، آج میں بہت نروس ہوں، اس سے پہلے کہ کچھ آنسو نکل آئیں شکریہ۔ ‘‘