سنجے لیلا بھنسالی کی لازوال فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کا حال ہی میں روم کے انڈین فلم فیسٹیول میں پریمیر ہوا، جسے وہاں کی انڈین ایمبیسی نے پیش کیا۔ یہ اسکریننگہندوستانی سنیما کا ایک بڑا جشن تھا۔
EPAPER
Updated: February 23, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
سنجے لیلا بھنسالی کی لازوال فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کا حال ہی میں روم کے انڈین فلم فیسٹیول میں پریمیر ہوا، جسے وہاں کی انڈین ایمبیسی نے پیش کیا۔ یہ اسکریننگہندوستانی سنیما کا ایک بڑا جشن تھا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی لازوال فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کا حال ہی میں روم کے انڈین فلم فیسٹیول میں پریمیر ہوا، جسے وہاں کی انڈین ایمبیسی نے پیش کیا۔ یہ اسکریننگہندوستانی سنیما کا ایک بڑا جشن تھا، جہاں فلموں کے شوقین، فن کے ماہر اور سفارتی کمیونٹی کے لوگ بھنسالی کے سنیماکے اس جادوئی وژن کو محسوس کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
فلم کے پہلے ہی فریم سے ناظرین سنجے لیلا بھنسالی کی اس فنکاری میں مکمل طور پر کھو گئے جو ان کی فلموں کی پہچان ہے۔ بڑے پردے پر دکھائی دینے والے شاندار مناظر، باریکی سے سجائے گئے سیٹ، شاہی لباس اور رنگوں کا خوبصورت امتزاج سب کچھ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی پینٹنگ زندہ ہو گئی ہو۔
ہر سین ایک فن کی مانند سامنے آیا، جہاں جذبات، روایت اور عظمت اس قدر ملے کہ دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔ فلم کی دل کو چھو لینے والی موسیقی اور اداکاروں کی شاندار پرفارمنس نے اس تجربے کو اور بھی گہرا بنا دیا، جس سے یہ صرف ایک فلم کی اسکریننگ نہ رہ کر ایک یادگار احساس بن گئی۔ فلم کے خاص لمحات پر بجتی تالیاں صاف بتا رہی تھیں کہ وہاں موجود ہر شخص اس فنکاری کا کتنا بڑا مداح بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس ۲۰۲۶ء کا اختتام ، ناروے کی حکمرانی برقرار
سنجے لیلا بھنسالی کو آج راج کپور، کے آصف اور گرو دت جیسے عظیم فنکاروں کی صف میں دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی فلموں سے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ ہندوستانی کہانیوں کو کتنی گہرائی اور عظمت کے ساتھ دکھایا جا سکتا ہے۔ ان عظیم فلمسازوں کے ساتھ نام جڑنا ہی بتاتا ہے کہ بھنسالی آج ایک زندہ لیجنڈ ہیں، جن کا کام باکس آفس کے اعداد و شمار سے کہیں اوپر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کپل شرما کی قیادت میں ایک مزاحیہ سیریز بنائی جائے گی: رپورٹ
روم میں ہوئی ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کی اسکریننگ نے ان کی اس میراث پر دوبارہ مہر لگا دی ہے۔ اس سے ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ بھنسالی کی فنکاری سرحدوں، زبانوں اور نسلوں کی دیواروں کو توڑ دیتی ہے اور دنیا بھر کے ناظرین کو اپنے جادو سے مسحور کر دیتی ہے۔ اب سب کی نظریں ان کی اگلی فلم’’لو اینڈ وار‘‘ پر ہیں، جو ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور بڑا اور اہم حصہ ہونے والی ہے۔