سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈوار‘‘ عید ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، اب یہ یوم آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں اس کا ٹکراؤ ورون دھون کی ’’بھیڑیا ۲‘‘ اور کارتک آرین کی ’’ناگ زیلا‘‘ سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: April 26, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈوار‘‘ عید ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، اب یہ یوم آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں اس کا ٹکراؤ ورون دھون کی ’’بھیڑیا ۲‘‘ اور کارتک آرین کی ’’ناگ زیلا‘‘ سے ہوگا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ لو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز تاریخ ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء تھی جسے پروڈکشن کے مسائل کے سبب آگے بڑھا دیا گیا۔ اب رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی یہ فلم مارچ ۲۰۲۶ء کے بجائے اگست ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ حالیہ خبروں کے مطابق یہ فلم یوم آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فلم کی تیاری کو تقریباً تین ماہ کی غیر متوقع تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی ریلیز کی تاریخ ۳؍ ماہ آگے بڑھ گئی۔ ٹیم نے ابتدائی طور پر عید ۲۰۲۶ء پر اسے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، اب فلم یوم آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔
پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’سنجے لیلا بھنسالی کیلئے اگلا بہترین آپشن یوم آزادی والا ہفتہ ہے، جو ’’لو اینڈ وار‘‘ کے موضوع کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ ‘‘ تاہم، بھنسالی کیمپ کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فلم ۱۴؍ یا ۱۵؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوسکتی ہے۔ اگر سنجے لیلا بھنسالی ’’لو اینڈ وار‘‘ کو ان تاریخوں پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں دو بڑی فلموں سے باکس آفس پر ٹکرانا ہوگا جن میں پہلی ورون دھون کی ’’بھیڑیا ۲‘‘ اور دوسری کارتک آرین کی ’’ناگ زیلا‘‘ ہے۔
کارتک آرین نے حال ہی میں کرن جوہر کی طرف سے پروڈیوس کردہ اپنی مافوق الفطرت تھریلر فلم ’’ناگ زیلا‘‘ کی پہلی جھلک ریلیز کی ہے جس میں وہ ایک ’اِچھا دھاری ناگ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ دوسری جانب، دنیش وجن کی میڈاک فلمز نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ’’بھیڑیا ۲‘‘ کو یوم آزادی ۲۰۲۶ء پر ریلیز کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عید ۲۰۲۶ء پر یش کی ’’ٹاکسک‘‘ ریلیز ہونے والی تھی۔