Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جینی اینڈ جورجیا‘‘ کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر ریلیز

Updated: June 06, 2025, 5:35 PM IST

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز "جینی اینڈ جورجیا" کا سیزن ۳؍ ریلیز کر دیا گیا ہے- سیریز کے تمام ۱۰؍ ایپی سوڈز ۵؍ جون ۲۰۲۵ء سے نیٹ فلکس پر موجود ہیں-

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

"مشہور سیریز "جینی اینڈ جورجیا" کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر ریلیز کر دیا گیا ہے- شو کے دوسرے انسٹالمنٹ کے بعد مداح یہ دیکھنے کیلئے پرتجسس ہے کہ ملر کے خاندان کے ساتھ کیا ہوتا ہے- اس سیریز کی تخلیق کار سارہ لیمپارٹ ہیں- سیریز کی کہانی جینی ملر اور ان کی والدہ جورجیا کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے- جورجیا، جو ایک سنگل مدر ہیں، اپنی بیٹی جینی اور بیٹے آسٹین کو ایک بہتر زندگی دینے کا فیصلہ کرتی ہیں- وہ ویلس بری کے پکچرس کیو ٹاؤن میں منتقل ہوجاتی ہیں جہاں ان کی عام زندگی کے پس پشت خفیہ رازوں کا انکشاف ہوتا ہے- اس کہانی میں جینی کی مشکلات اور جورجیا کے دردناک ماضی سے بھی پردہ اٹھتا ہے- "جینی اینڈ جورجیا" کے تمام ۱۳؍ ایپی سوڈز ۵؍ جون ۲۰۲۵ء سے نیٹ فلکس پر موجود ہیں-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK