علی فضل نے کہا کہ ’’مرزاپور‘‘ کا سیزن ۴؍ آخری ہوگا جس میں اوریجنل کاسٹ ہی نظر آئے گی۔ یاد رہے کہ اب تک کے ’’مرزاپور‘‘ کے تین سیزن آچکے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 6:07 PM IST | Mumbai
علی فضل نے کہا کہ ’’مرزاپور‘‘ کا سیزن ۴؍ آخری ہوگا جس میں اوریجنل کاسٹ ہی نظر آئے گی۔ یاد رہے کہ اب تک کے ’’مرزاپور‘‘ کے تین سیزن آچکے ہیں۔
’’مرزاپور‘‘ علی فضل کی مشہور سیریز ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک چیٹ میں مرزاپور فلم کے متعلق بتایا اور کہا کہ اس میں فلم کی حقیقی کاسٹ ہی نظر آئے گی۔ انہوں نے ’’مرزاپور‘‘ کے سیزن ۴؍ کا بھی اشارہ دیا۔ ہندی رش کے ساتھ اپنی گفتگو میں علی فضل نے کہا کہ ’’ہم پرجوش ہیں اور اوریجنل کاسٹ ہی نظر آئے گی۔ گزشتہ ہفتے ہی میں نے فلم کی اسکرپٹ سنی تھی جو مجھے بہت اچھی لگی۔ یہ سب کیلئے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہونے والاہے۔‘‘ علی فضل نے مزید کہا کہ ’’فلم کے بعد شو نہیں بنایا جائے گا۔ پنکی بلائینڈرز نے بھی اسی طرح کا فارمیٹ کیا تھا۔ وہ اس میں سے فلم بنا رہے ہیں۔‘‘ علی فضل نے مزید کہا کہ ’’سیریز کا نیا سیزن اب بھی لکھا جارہا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آخری سیزن بھی ہوسکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی
’’مرزا پور‘‘ کا سیزن ۴
’’مرزا پور‘‘ کے سیزن ۴؍ کی کہانی کی شروعات وہیں سے ہوسکتی ہے جہاں سیزن ۳؍ کی کہانی ختم ہوئی تھی جب گرو پنڈت (علی فضل) اقتدار میں آتے ہیں۔ اس درمیان کالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) سیزن ۴؍ میں نظر آسکتے ہیں۔ ڈراما، دھوکہ دہی اور حیران کن ٹویسٹ کیلئے تیار رہئے۔ سیزن ۴؍ میں ’’مرزاپور‘‘ کی جرائم کی دنیا کی نئی کہانی بیان کی جائے گی۔ سیزن ۴؍ میں علی فضل، راسیکا دگل، شویتا ترپاٹھی، وجئے ورما، اشا تلوار، اور نئے چہرے نظر آئیں گے۔ سیزن ۴؍ میں نئی کاسٹ کے سیریز کا حصہ بننے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔