Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبانہ اعظمی نے نندیتا داس اور دیپا مہتا کے ساتھ تصویر جاری کی

Updated: June 19, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

’’فائر‘‘ کے ۲۵؍ سال ہونے پر شبانہ اعظمی نے ساتھی اداکارہ نندیتا داس اور ہدایتکار دیپا مہتا کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو چند منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

Nandita Das, Deepa Mehta and Shabana Azmi. Photo: Instagram
نندیتا داس، دیپا مہتا اور شبانہ اعظمی۔ تصویر: انسٹاگرام

شبانہ اعظمی نے اپنی مشہور فلم ’’فائر‘‘ کی ساتھی اداکارہ نندیتا داس اور ہدایتکار دیپا مہتا کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگئی۔ پوسٹ کے ساتھ شبانہ اعظمی نے انکشاف کیا کہ فلم کا کلائمیکس فرحان اختر کی تجویز پر تبدیل کیا گیا تھا۔ اپنے انسٹاگرام پر شبانہ اعظمی نے تصویر جاری کی جس میں انہیں نندیتا داس اور دیپا مہتا کے ساتھ سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’’فرحان اختر کے مشورے کے بعد ’’فائر‘‘ کی اینڈنگ کو تبدیل کیا گیا۔ ’’فائر‘‘ کے ۲۵؍ سال۔ پوری دنیا میں مشہور اس فلم کا کلائمیکس مختلف تھا۔ مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان فرحان اختر کے مشورہ پر اختتام تبدیل کیا گیا۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)

۱۹۹۶ء میں ریلیز ہوئی دیپا مہتا کی ’’فائر‘‘ پہلی ایسی مین اسٹریم فلم تھی جس میں ہم جنس پرستی دکھائی گئی تھی۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی اور نندیتا داس نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔این ڈی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں شبانہ نے کہا تھا کہ ’’وہ یہ فلم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہی تھیں لیکن جاوید اختر اور زویا اختر نے انہیں حوصلہ دیا تھا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK