Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبانہ اعظمی کی دو فلمیں ایک ہی دن ریلیز:ایسا آخری بار ۱۹۸۳ء میں ہوا تھا

Updated: August 13, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے لیے ۱۴؍ اگست۲۰۲۶ء ایک خاص دن ثابت ہونے والا ہے۔ ان کی دو مختلف نوعیت کی فلمیں ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ اور ’’آواراپن ۲‘‘ ایک ہی دن سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں۔ شبانہ اعظمی نے اس غیر معمولی صورتحال کو اپنے کریئر کا ایک نایاب اتفاق قرار دیا ہے۔

Shabana Azmi.Photo:INN
شبانہ اعظمی۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ  شبانہ اعظمی  کے لیے ۱۴؍ اگست۲۰۲۶ء ایک خاص دن ثابت ہونے والا ہے۔ ان کی دو مختلف نوعیت کی فلمیں  ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘  اور  ’آواراپن ۲‘‘ ایک ہی دن سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں۔ شبانہ اعظمی نے اس غیر معمولی صورتحال کو اپنے کریئر کا ایک نایاب اتفاق قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شکیل بدایونی نے اپنے گیتوں سے درد اور محبت کو زبان دی

 شبانہ اعظمی نے بتایا کہ ان کی دو فلمیں اس سے پہلے ۱۹۸۳ء میں ایک ہی وقت ریلیز  ہوئی تھیں  تاہم اس وقت دونوں فلموں کو میڈیا میں بہت کم توجہ ملی تھی۔ اداکارہ کے مطابق، اُس دور میں ہر فلم کو ٹیلی ویژن اور میڈیا پر ۱۰؍ منٹ سے بھی کم وقت دیا جاتا تھا، اس لیے اس اتفاق کو زیادہ اہمیت نہیں مل سکی۔  اس بار صورتحال مختلف ہے، کیونکہ دونوں فلمیں بالکل مختلف کہانیوں اور کرداروں کے ساتھ ناظرین کے سامنے آ رہی ہیں۔
 شبانہ اعظمی راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کا حصہ ہیں۔ فلم میں  سنی دیول اور پریتی زنٹا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۱۹۴۷ء کی تقسیم کے پس منظر میں بنائی گئی ایک تاریخی اور جذباتی ڈراما ہے، جس میں تقسیم کے دوران عام لوگوں کو پیش آنے والے حالات اور انسانی المیے کو اجاگر کیا گیا ہے۔  
دوسری جانب ’’آواراپن ۲‘‘ میں شبانہ اعظمی ایک بالکل مختلف کردار میں دکھائی دیں گی۔ نتن ککڑ  کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک ایکشن ڈراما ہے، جس میں  عمران ہاشمی  مرکزی کردار میں ہیں۔ شبانہ اس فلم میں ایک طاقتور اور انتقامی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یوں ایک ہی دن ریلیز ہونے والی دونوں فلموں میں ناظرین کو اداکارہ کی اداکاری کے دو بالکل مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔  

یہ بھی پڑھئے:سشمتا دیو کیخلاف شدید احتجاج اور مراعات شکنی کا نوٹس

شبانہ اعظمی نے دونوں فلموں میں سے کسی ایک کو بہتر قرار دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان سے یہ پوچھنے کے مترادف ہوگا کہ وہ اپنے بچوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، اور وہ امید کرتی ہیں کہ  دونوں فلمیں ناظرین پر اپنا اثر چھوڑیں گی۔ اداکارہ نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستانی سنیما کو صرف کسی ایک مقبول رجحان کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے بلکہ مختلف موضوعات اور مختلف اصناف کی فلموں کو جگہ ملنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK