Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مدراسی‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے شاہ رخ خان پہلی پسند تھے: اے آر مروگاداس

Updated: August 20, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

اے آر مروگاداس نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’’مدراسی‘‘ میں شوا کارتھی کین سے قبل شاہ رخ خان پہلا انتخاب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ۷؍ تا ۸؍ سال پہلے شاہ رخ خان کو فلم کی کہانی سنائی تھی اور ایس آر کے نے اسے پسند بھی کیا تھا۔

AR Murugadoss and Shah Rukh Khan. Photo: INN
اے آر مروگاداس اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

تمل ہدایتکار اے آر مروگادوس بالی ووڈ کے دو خانوں کے ساتھ شراکت داری کر چکے ہیں جبکہ صرف شاہ رخ خان ہی باقی ہے جن کے ساتھ اب تک انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آر مروگاداس نے شاہ رخ خان کو ایک فلم کی پیشکش کی تھی۔ 

اے آر مروگاداس نے شاہ رخ خان سے کب رابطہ کیا تھا؟
اے آر مروگاداس اپنی اگلی سائیکولوجیکل تھریلر فلم ’’مدراسی‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں جس میں شوا کارتھی کین
کلیدی کردار نبھائیں گے۔ شوا کارتھی کین سے پہلے اے آر مروگاداس نے شاہ رخ خان کو اس فلم کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ پوری فلم کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی لیکن میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کا خیال شیئر کیا تھا۔ یہ ۷؍ تا ۸؍ سال پہلے کی بات ہے اور شاہ رخ خان نے اس خیال کو پسند بھی کیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ کے نئے پرومو میں شاہ رخ خان بھی نظر آئے

ہدایتکار نے مزید کہا کہ’’یہ صرف خیال تھا نہ کہ مکمل اسکرپٹ۔ ’’مدراسی‘‘ دیکھنے کے بعد مداح یہ سمجھیں گے کہ میں کردار کے ذریعے کیا بتانا چاہتا تھا۔ سنیماٹوگرافر روی کے چندرن نے ایس آر کے کے ساتھ میٹنگ منعقد کی تھی۔ ایس آر نے ہماری حوصلہ افزائی کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ہم فلم کریں گے لیکن اتنے برسوں میں یہ پروجیکٹ ملتوی ہوتا گیا اور اسے آگے نہیں بڑھایا گیا۔‘‘ بعد ازیں اتنے برسوں بعد اے آر مروگاداس کے ذہن میں یہ کردار ایک مرتبہ پھر ابھرا لیکن اس مرتبہ ان کے ذہن میں اس کردار کیلئے ایس آر کے کی جگہ شوا کارتھی کین کا چہرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شوا کارتھی کین میں خود کو کسی بھی کردار میں ڈھال لینے کی صلاحیت ہے جس نے انہیں یہ یقین دلایا کہ وہ اس کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ کہانی شمالی ہندوستان کے ایک شخص کے اطراف گھومتی ہے جس کی زندگی ایک غیر متوقع موڑ لیتی ہے۔ اس فلم میں شوا کارتھی کین کے علاوہ ودیوت جموال، رکمنی وسنتھ اور بیجو مینن نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK