Inquilab Logo Happiest Places to Work

دولت کے معاملے میں شاہ رخ خان، سلمان اورعامرخان سے آگےہیں

Updated: August 17, 2025, 5:43 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مداحوں اور اسٹارڈم کے معاملے میں سلمان خان اور عامر خان سے آگے ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ ایک اور معاملے میں ان دونوں اسٹارس سے بہت آگے ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ بہت زیادہ ہے۔

Shah Rukh Khan, Salman Khan And Aamir Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کا شمار ہندی سنیما کے سب سے بڑے سپر اسٹارس میں ہوتا ہے۔ تینوں کو بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے۳۳؍ برس سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور تینوں نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اکثر ان کے مداح ایک دوسرے کو بہتر ثابت کرنے کے مقابلے میں لگے رہتے ہیں۔ تاہم ایک معاملے میں سلمان خان اور عامر خان مل کر بھی شاہ رخ خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
 شاہ رخ خان کو اکثر تینوں خانوں میں بہترین کہا جاتا ہے۔ اداکاری، اسٹارڈم اور فین فالونگ کے معاملے میں شاہ رخ کو عامر اور سلمان پر سبقت ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ دولت کے معاملے میں بھی عامر اور سلمان سے بہت آگے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر عامر اور سلمان کی کل دولت کو بھی ملایا جائے تو بھی وہ شاہ رخ کی دولت سے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:رنبیر سے بہتر اداکاری تھی مگر بہترین ڈیبیو ایوارڈ نہیں دیا گیا: مزمل ابراہیم

 عامر خان کی دولت
عامر خان نے بالی ووڈ میں بطور لیڈ اداکار۱۹۸۸ء کی فلم `قیامت سےقیامت تک سےشروعات کی تھی۔   ان کی پہلی فلم ہی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اپنے۳۷؍ سالہ کریئر میں عامر نے `دنگل، `پی کے، `راک اسٹار، `تھری ایڈیٹس، `گجنی، `سرفروش ، `لگان ، `تارے زمین پر ، `رنگ دے بسنتی سمیت کئی بہترین فلمو ںمیں کام کیا۔   عامر خان کا  کل اثاثہ۱۸۶۲؍ کروڑ روپے ہے۔
سلمان خان کی دولت
سلمان خان نے بھی۱۹۸۸ء میں فلم `بیوی ہو تو ایسی کریئر کا آغاز کیا تھالیکن انہوں نے ایک مرکزی اداکار کے طور پر۱۹۸۹ء کی فلم `میں نے پیار کیا  سے شروعات کی۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سلمان `ہم آپ ہیں کون، `ہم ساتھ ساتھ ہیں، `جیت، `تیرے نام، دبنگ، `ایک تھا ٹائیگر، `بجرنگی بھائی جان اور `سلطان جیسی کئی بہترین فلموں میں نظر آئے۔ سلمان کا کل اثاثہ۲۹۰۰؍ کروڑ روپے ہے۔
شاہ رخ خان کی دولت 
شاہ رخ کی دولت سلمان اور عامر سے زیادہ ہے۔ اگر سلمان اور عامر دونوں کی مجموعی دولت کو ملایا جائے تو یہ۴۷۶۲؍ کروڑ روپے ہوتی ہے جو شاہ رخ کی دولت سے بہت کم ہے۔ ۱۹۹۲ء کی فلم `دیوانہ  سے ہندی سنیما میں دستک دینے والے  شاہ رخ نہ صرف بالی ووڈ اور ہندوستان کے امیر ترین اداکار ہیں بلکہ ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کل دولت۷۳۰۰؍ کروڑ روپے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK