• Wed, 08 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان واحد فنکار ہیں جو کبھی پیسوں کی بات نہیں کرتے: کرن جوہر

Updated: October 07, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر نے حال ہی میں کومل نہتا کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات اور فلمی دنیا کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے اداکاروں کے معاوضے، فلمی دوستیوں، اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ذاتی بانڈنگ پر دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

Karan Johar. Picture: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

معروف فلمساز کرن جوہر نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات پر دلچسپ گفتگو کی ہے۔ وہ کومل نہتا کے پوڈکاسٹ ’’گیم چینجرز: دی پروڈیوسر سیریز‘‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں پردے کے پیچھے کے تجربات پر روشنی ڈالی۔کرن جوہر نے اداکاروں کے معاوضے کے ماڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی اداکار بہت بڑا اسٹار ہے تو وہ بڑی فیس کا مستحق ہے، لیکن اسے منافع کے ماڈل میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ یہ منافع کے فیصد یا باکس آفس کارکردگی کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی اداکار زیادہ بجٹ والی فلم کو فرنٹ لوڈ کرے گا، تو ریکوری مشکل ہو جاتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ ’’جب فلمیں کمزور کارکردگی دکھاتی ہیں تو کوئی اداکار یہ نہیں کہتا کہ میری پچھلی دو فلمیں نہیں چلی، میں کچھ فیس واپس کر دیتا ہوں۔ واپس تو کوئی دیتا نہیں، سب لیتے ہی ہیں!‘‘

یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ زومبی تھرلرفلم میں نظرآئیں گے

’’شاہ رخ خان میرے لئے سب کچھ ہیں‘‘ 
جب کرن جوہر سے اداکاروں کے ساتھ دوستی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اداکاروں سے دوستی سے کبھی فائدہ نہیں ہوا۔ پارٹیوں میں سب اچھے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں، مگر سب کا مطلب کاروبار ہوتا ہے۔ صرف شاہ رخ خان ہیں جو میرے لئے سب کچھ ہیں، ساتھی، دوست، بھائی۔ میں انہیں بھائی کہتا ہوں۔ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے میرے والد سے کبھی پیسوں کی بات نہیں کی۔ وہ ہمیشہ کہتے ہیں،جو چاہو، میں اس پر دستخط کر دوں گا۔ یہاں تک کہ جب انہوں نے فلم کی کہانی نہیں سنی ہوتی، تب بھی کہتے ہیںٹھیک ہے۔‘‘
پوڈکاسٹ کے دوران کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی دوستی کی دلچسپ جھلکیاں بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے شاہ رخ خان کے نخرے اٹھانا پسند ہے۔ جب بھی میں شاپنگ کیلئے جاتا ہوں تو سوچتا ہوں بھائی کو یہ پسند آئے گا، خرید لو۔ وہ بھی مجھے تحفے دیتے ہیں۔ اکثر اچانک گھر پر کوئی بڑا گفٹ آتا ہے اور میں جان لیتا ہوں کہ یہ شاہ رخ کی طرف سے ہے۔‘‘ کرن نے مزید کہا کہ ’’ہم دونوں خوب خریداری کرتے ہیں۔ اگر میں کچھ خرید رہا ہوں تو میں اسے تصویر بھیجتا ہوں اور پوچھتا ہوں بھائی، یہ پسند ہے؟’ وہ بھی ایسا ہی کرتا ہے۔ وہ اب بھی تحفے پانے پر ایک بچے کی طرح خوش ہو جاتے ہیں، جیسے دو سال کا بچہ کسی نئے کھلونے پر خوش ہوتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK