بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے لیے کنگ خان اور بادشاہ کے نام سے جانے جانے والے شاہ رخ خان نے اب اپنی ٹوپی میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کر لیا ہے۔ حال ہی میں اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 5:13 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے لیے کنگ خان اور بادشاہ کے نام سے جانے جانے والے شاہ رخ خان نے اب اپنی ٹوپی میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کر لیا ہے۔ حال ہی میں اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں۔
ہیورن انڈیا رچ لسٹ ایم تھری ایم ۲۰۲۵ء نے شاہ رخ خان کو دنیا کے امیر ترین اداکار کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ اس فہرست کے۱۴؍ویں ایڈیشن کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کے طور پر جانے جانے والے شاہ رخ خان کی مالیت۱۲۴۹۰؍ کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان ارب پتی بننے والے دنیا کے پہلے اداکار بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:پربھاس کی ہارر کامیڈی فلم دی راجا صاحب کا ٹریلر جاری
بلینیئر کلب میں شامل ہونے والے۵۹؍ سالہ شاہ رخ خان حال ہی میں اپنے بیٹے آرین خان کی سیریز دی بیڈز آف بالی ووڈ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اب، شاہ رخ خان نے مجموعی مالیت کے لحاظ سے ہالی ووڈ کے امیر ترین ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنالڈ شوارزنیگر، جیری سین فیلڈ اور سیلینا گومیز جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
جوہی چاؤلہ، کرن جوہر اور امیتابھ بچن بھی اس فہرست میں شامل
شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کی مجموعی مالیت ۷۷۹۰؍ کروڑ روپے ہے۔۲۱۶۰؍کروڑ کی مجموعی مالیت کے ساتھ رتیک روشن تیسرے نمبر پر ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور کرن جوہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی مالیت۱۶۳۰؍ کروڑ روپے ہے۔ دریں اثنا، بالی ووڈ کے بااثر ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر۱۸۸۰؍ کروڑ کی مجموعی مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔