• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان نے آئی آئی ٹی کا انٹرنس امتحان پاس کیا تھا لیکن داخلہ نہیں لیا!

Updated: September 07, 2025, 12:28 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ کی ذہانت اور تعلیمی میدان میں ان کی بہترین کارکردگی کا ایک اور ثبوت، اپنی والدہ کے کہنے پر آئی آئی ٹی کا مشکل ترین امتحان دیا تھا ۔

Shah Rukh Khan Photo: INN.
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

 بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بارے میں یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری کے سب سے ذہین، اعلیٰ تعلیم یافتہ، باعلم اور مسلسل کتابیں پڑھتے رہنے والے اداکار ہیں، یہ بھی کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس کیا ہے اور بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونی کیشن کی بھی پڑھائی کی لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شاہ رخ نے دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے آئی آئی ٹی کا انٹرنس ٹیسٹ بھی کامیابی سے پاس کیا تھا۔ یہ نہایت مشکل امتحان ہوتا ہے جو ۱۹۶۱ء سے ہر سال آئی آئی ٹی میں داخلے کے لئے منعقد کیاجاتا ہے۔ شاہ رخ  نے اپنی والدہ کے کہنے پر اس مشکل ترین امتحان کو بھی پاس کرلیا تھا لیکن انہوں نے آئی آئی ٹی میں داخلہ نہیں لیا بلکہ والدہ کے ہی کہنے پر اکنامکس کی پڑھائی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار اور سیف علی خان ۱۷؍سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے

شاہ رخ کو نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد ان کے مختلف انٹرویوز اور معلومات سامنے آرہی ہے۔ اسی کے تحت انڈین ایکسپریس نے یہ خبردی ہے کہ ۲۰۰۰ء میں بی بی سی پر کرن تھاپر کو د ئیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا تھا کہ وہ کالج میں معاشیات پڑھنا چاہتے تھے جبکہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ سائنس ہی جاری رکھیں۔ والدہ نے ان سے کہا کہ اگر تم واقعی شوق رکھتے ہو تو پہلے آئی آئی ٹی کا امتحان دو، دیکھتے ہیں تم کر سکتے ہو یا نہیں۔ شاہ رخ نے امتحان دیا اور کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد والدہ نے انہیں معاشیات پڑھنے کی اجازت دے دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK