• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین پر روس کے حملے میں متعدد ہلاکتیں، سرکاری عمارت کو نقصان پہنچا

Updated: September 07, 2025, 2:56 PM IST | Kyiv

روس نے کیف پر ڈرون اور میزائلوں کا بڑا حملہ کیا جس میں پہلی بار یوکرین کی مرکزی حکومتی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک، جن میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ ۱۵؍زخمی ہوئے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

روس کے ڈرون اور میزائلوں کے بڑے حملے میں اتوار کویوکرین کے دارالحکومت پر کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے اور ایک اہم سرکاری عمارت کی چھت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹرز نے کیف کے کابینۂ وزراء کی عمارت کے اوپر دھوئیں کا بادل دیکھا۔ یوکرین کی وزیرِاعظم یولیا سویریڈینکو نے کہا کہ جنگ کے دوران پہلی بار ایک ’’دشمن حملے‘‘ نے یوکرین کی مرکزی حکومتی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے بتایا: ’’فائر فائٹرز یوکرینی حکومتی عمارت میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ‘‘روس اب تک شہر کے مرکز میں حکومتی عمارتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتا رہا ہے۔ یہ عمارت یوکرین کی کابینہ کو رہائش دیتی ہے، جس میں وزراء کے دفاتر بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ نشل کشی: ۲۳؍ ماہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید ہونے کا انکشاف

کیف کی شہری انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکاچینکو نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ تک رسائی کو بند کر دیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ گئیں۔ یوکرینی حکام نے اطلاع دی کہ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور ۱۵؍زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ بھی شامل تھا جس کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکالا۔ روسی ڈرون کے ملبے نے کیف کے سویاتوشنسکی ضلع میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت اور دارنیٹسکی ضلع میں ایک چار منزلہ عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

یوکرین کے ڈرون فورسز کے کمانڈر رابرٹ بروودی نے اتوار کو کہا’’ اتوار کا یہ حملہ دو ہفتوں میں کیف پر دوسرا بڑا روسی ڈرون اور میزائل حملہ ہے، جبکہ امن مذاکرات کی امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔ ادھر، یوکرین نے روس کے بریانسک علاقے میں موجود ’’دروژبا‘‘ (دوستی) آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے۔ ‘‘بروودی نے ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کیا کہ پائپ لائن کو ’’مکمل طور پر آگ سے نقصان‘‘ پہنچا ہے۔ یہ ٹرانزٹ پائپ لائن روسی تیل کو ہنگری اور سلوواکیہ تک سپلائی کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK