Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کنگ‘‘ کیلئے شاہ رخ خان تیار، نیا لُک انٹرنیٹ پر وائرل، مداح پُر جوش

Updated: June 02, 2025, 3:33 PM IST | Mumbai

کنگ خان شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے تیار ہوگئے ہیں اور ان کا نیا لُک انٹرنیٹ پر تیزی سےو ائرل ہورہا ہے۔

Shah Rukh Khan. Picture: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کا ’’کنگ‘‘ کا لُک آن لائن ریلیز ہونے کے بعد مداح پُرجوش ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر کلپ میں، شاہ رخ خان کو سفید بنیان، سیاہ چشمہ اور سرمئی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ہاتھوں پر ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں اور کسرتی جسم ’’پٹھان‘‘ والے شاہ رخ خان کی یاد تازہ کررہا ہے۔ جہاں ایک جان صارفین ان کے لُک کی تعریف کررہے ہیں، وہیں دوسری جانب لوگ ان کا موازنہ ’’وانٹیڈ‘‘ کے سلمان خان سے کررہے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے کہ شاہ رخ  اور سلمان میں سے بہتر اداکار کون ہیں۔ بیشتر صارفین نے شاہ رخ خان خان کی تعریف کی کہ وہ اپنی صحت اور جسمانی ساخت کا بہت خیال رکھتے ہیں جبکہ سلمان خان ایک ہی لُک میں برسوں سے نظر آرہے ہیں۔ 


ایک مداح نے کہا کہ شاہ رخ خان ہر فلم کیلئے مختلف اور نیا لُک اپنا رہے ہیں مگر سلمان اس محاذ پر توجہ نہیں دیتے۔ اگر غور کریں تو احساس ہوگا کہ ’’وانٹیڈ‘‘ کے بعد سے سلمان خان ایک ہی لُک میں اور ایک ہی جیسی فلمیں کررہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’کنگ‘‘ ایک گینگسٹر ڈرامہ ہے جس میں شاہ رخ خان، سہانا خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، جے دیپ اہلاوت، جیکی شروف، اور ابھے ورما مرکزی کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK