• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان، سلمان، عامر اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ ، کیا کوئی کھچڑی پک رہی ہے؟

Updated: October 17, 2025, 4:07 PM IST | Riyadh

۴۴۶؍ ملین سبسکرائبرز کے ساتھ یوٹیوبر نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ کرنے کا اشارہ کیا ہے۔

Shah Rukh Salman Aamir And Mr Beast.Photo:INN
شاہ رخ، سلمان، مسٹر بیسٹ اور عامر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ہی اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھنا نایاب ہے  لیکن یہ حال ہی میں اس وقت ممکن ہوا جب تینوں نے ریاض میں جوائے فورم۲۰۲۵ء میں اپنی موجودگی درج کروائی ، جس سے مداحوں کو یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو انٹرٹینمنٹ کی نئی تعریف پیش کرتا ہے، جو انڈسٹری کے لیڈروں، اعلیٰ بین الاقوامی مقررین اور دنیا کی معروف تفریحی کمپنیوں کو جمع کرتا ہے۔ ایونٹ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہیں لیکن جس نے آنکھوں کو اپنی گرفت میں لے لیا اس میں تینوں کو یوٹیوبر مسٹر بیسٹ  کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا۔
ایس آر کے، سلمان خان اور عامر خان مسٹر بیسٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے 
 ۴۴۶؍ ملین سبسکرائبرز رکھنے والے  یوٹیوبر نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ ایک تصویر  پوسٹ کی  اور ان کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کرنے کا اشارہ کیا۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا  ’’ارے ہندوستان، کیا ہم سب مل کر کچھ کریں؟‘‘اسنیپ شاٹ میں بائیں طرف سے شروع کرتے ہوئے، شاہ رخ خان  ایک بلیک سوٹ میں  ہیں جبکہمسٹر بیسٹ نے میچنگ پینٹ کے ساتھ سیاہ قمیض پہنی تھی، سلمان نے سیاہ قمیض کے ساتھ نیلے رنگ کا سوٹ پہنا تھا اور آخر میں عامر نے سفید پاجامے کے ساتھ سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔
 مداحوں کا ردعمل کیسا تھا؟
 یہ پوسٹ ریڈاٹ  پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس سے بہت سے لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک ریڈ اٹ  صارف نے تبصرہ کیا کہ خوبصورتی اور جانور۔  ایک اور نے لکھا کہ واہ، یہ بہت بڑا ہے۔ مسٹر بیسٹ  کا کچھ سنجیدہ اثر ہے۔  ان میں سے ایک نے شیئر کیا کہ یہاں بہت سے اعلیٰ اور بااثر لوگ اس طرح اپنے کندھوں پر ہاتھ رکھنے سے ہچکچاتے ہیں۔

یہ بھی پرھئے:ریکھا نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے دم پر خوب نام کمایا

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان  کی کونسی فلمیں ہیں
ایس آر کے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سدھارتھ آنند کی  ہدایت کردہ  اس فلم میں دپیکا پڈوکون، سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف سلمان  ڈائریکٹر اپوروا لاکھیا کی بیٹل آف گلوان اور بگ باس ۱۹؍ میں مصروف ہیں۔ آخر میں  عامر  ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی دادا صاحب پھالکے کی بایو پک میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK