Inquilab Logo

کے جی ایف کے ہیرو یش کی فلم میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے؟

Updated: February 07, 2024, 11:14 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 شاہ رخ خان اور کے جی ایف فیم یش کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یش کی آنےوالی فلم ’ٹاکسک‘ کے تعلق سے شاہ رخ سے بات چیت جاری ہے۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

 شاہ رخ خان اور کے جی ایف فیم یش کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یش کی آنےوالی فلم ’ٹاکسک‘ کے تعلق سے شاہ رخ سے بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ سال یقیناً شاہ رخ خان کیلئے بہترین سال ثابت ہوا۔ ایسے میں شاہ رخ خان کی اگلی فلم کے تعلق سے کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ ’ٹاکسک‘ کے ڈائریکٹر گیتو موہن داس نے فلم میں ایک طویل کیمیو کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔ فلم میکرز کو امید ہے کہ شاہ رخ اس کردار کو ادا کرنے کے لیے راضی ہو جائیں گے۔ ’ٹاکسک‘ گینگسٹر پر مبنی ایکشن فلم ہوگی۔ کے جی ایف فیم یش اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK