Inquilab Logo Happiest Places to Work

اس ماہ کے آخر تک  امریکہ سے شاہ رُخ کی واپسی

Updated: July 21, 2025, 3:10 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ  شاہ رخ  خان جو علاج کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں، اس ماہ کے آخر تک وطن لوٹ آئیں گے۔اس بیچ  ان کے قریبی ذرائع نے فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر ان  کے  زخمی ہونے سے انکار کیا ہے۔

Shah Rukh Khan. Picture: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے بادشاہ  شاہ رخ  خان جو علاج کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں، اس ماہ کے آخر تک وطن لوٹ آئیں گے۔اس بیچ  ان کے قریبی ذرائع نے فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر ان  کے  زخمی ہونے سے انکار کیا ہے۔ ان کےمطابق   ماضی میں شوٹنگ کے دوران  شاہ رخ  خان کو کئی بار  چوٹیں لگ چکی ہیں۔ ان میں سے کچھ وقتاً فوقتاً  اُبھرتی بھی رہتی ہیں۔ اسلئے معمول کے چیک اپ اور علاج معالجہ کیلئے وہ اکثر امریکہ جاتے  ہیں۔شاہ رخ خان کےقریبی ذرائع کے مطابق موجودہ  سفر بھی  اسی نوعیت کا ہے۔ 
   وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں  امریکہ گئے تھے اور مہینے کے آخر تک ان کی واپسی ہے۔ اس سفر کا کسی حادثہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شاہ رخ کے زخمی ہونے کی غلط خبر پھیلی ہے۔  اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا  ہوچکا ہے۔ جب انہوں  نے نا ک کی سرجری کروائی تھی تو  یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ شوٹنگ  میں ان کی ناک کی ہڈی  ٹوٹ گئی  تھی  جبکہ ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوا تھا بلکہ اُس وقت انہیں  ڈاکٹرس کی صلاح  پرناک  کا معمول کا آپریشن  کروانا پڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK