Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سپرمین‘ نے اب تک ۴۰۰؍ ملین ڈالر اور ’جراسک ورلڈ ری برتھ‘ نے ۶۵۰؍ ملین ڈالر کمائے

Updated: July 21, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘ نے عالمی سطح پر ۴۰۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جبکہ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ ۶۵۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر بہترین کاروبارکرنا جاری رکھا ہے اور دو وی کینڈز میں اس فلم نے ۴۰۶؍ ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے جس میں بیرون ممالک میں کیا گیا ۸ء۱۷۱؍ ملین ڈالر اور شمالی امریکہ کے بازاروں میں کیا گیا ۲۳۵؍ ملین ڈالر کا کاروبار شامل ہے۔ ’’سپرمین‘‘ نے اپنی ریلیز کے دوسرے وی کینڈ پر ۲ء۴۵؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ ’’سپرمین‘‘ کو اگلے ہفتے کے آخر میں کومیک بک ایڈوینچرڈزنی اور مارویل کی فلم ’’دی فینٹاسٹک فور‘‘ کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘، ۹؍ سال بعد یش راج فلمز کی ’’نان اسپائی یونیورس‘‘ سپرہٹ فلم

اس درمیان یونیورسل اسٹوڈیو (ڈی سی) کی فلم ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے اپنی ریلیز کے تیسرے وی کینڈمیں ۸۲؍ ممالک میں ۲ء۴۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ اب تک اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۳۷۱؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیاہے۔ اس ڈائنا سور ریبوٹ فلم،جس میں اسکارلیٹ جوہانسن، جوناتھن بیلی اورمہر شالا علی نے کلیدی کردارنبھائے ہیں، ہالی ووڈ کی تین واحد فلموںمیں سے ایک ہے جنہوں نے امسال باکس آفس پر ۶۰۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ دیگر دوفلموںمیں ’’لیلو اینڈ اسٹیچ‘‘ (ایک ہزار ۸؍ بلین ڈالر) اور ’’اے مائن کرافٹ مووی‘‘ (۹۵۵؍ ملین ڈالر) شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK