• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رُخ خان کو پہلا نیشنل ایوارڈ

Updated: September 24, 2025, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

۳۰؍ سال تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد شاہ رُخ خان نے منگل کو بیسٹ ایکٹنگ کیلئے پہلا نیشنل ایوارڈ وصول کیا۔

Shah Rukh Khan receiving an award from President Draupadi Murmu. Photo: INN
شاہ رخ خان صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ایوارڈ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

۳۰؍ سال تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد شاہ رُخ خان نے منگل کو بیسٹ ایکٹنگ کیلئے پہلا نیشنل ایوارڈ وصول کیا۔ انہیں فلم ’جوان‘ میں بہترین اداکاری کیلئے صدر دورپدی مرمو نے وگیان بھون میں منعقدہ پرشکوہ تقریب میں ایوارڈ سے سرفراز کیا۔  ان کے  علاوہ رانی مکھرجی، کرن جوہر، وکرانت میسی کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔ لیجنڈری اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر موہن لال کو۷۱؍ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ۲۰۲۳ء سے نوازا گیا۔ سنیما کیلئے ان کی  خدمات  کے اعتراف میں ناظرین نے اس موقع پر احتراماً کھڑے ہو کر ان کی عزت افزائی کی۔ ۷۱؍ ویں نیشنل ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے والے افراد کے ناموں کا اعلان اگست میں ہی کردیا گیاتھا۔  شاہ رخ جوفلم’ کنگ‘ کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک تھے، منگل کو تقسیم ایوارڈ میں شرکت کیلئے بطور خاص دہلی پہنچے۔ باوقار شخصیت کے حامل شاہ رخ نے اس موقع پر سیاہ سوٹ پہناتھا۔ 

مختلف زمروں میں نیشنل ایوارڈحاصل کرنے والے فلم ستاروں ، فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی تصاویر میں (۱)ہدایتکاروفلمساز میگھنا گلزاربرائے بیسٹ فیچر فلم سیم بہادر(۲) کرن جوہراعزاز برائے راکی اور رانی کی پریم کہانی(۳)رانی مکھرجی۔بہترین اداکارہ برائے  مسز چٹرجی ورسیز ناروے(۴) شاہ رخ خان بہترین اداکار برائے جوان ۔ (۵) گروپ فوٹو میں   وکرانت میسی، رانی مکھرجی، شاہ رخ خان(بہترین اداکار) اور موہن لال(دادا صاحب پھالکے ایوارڈ) دیکھے جاسکتے ہیں۔(۶) وکرانت میسی (بہترین اداکار برائے ۱۲؍ویں  فیل  )کا ایوارڈ صدرجمہوریہ کے ہاتھوں قبول کرتے ہوئے۔(تصاویر:پی ٹی آئی)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK