• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود صمود قافلہ غزہ کی جانب رواں دواں

Updated: September 24, 2025, 11:46 AM IST | Agency | Gaza

غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امداد کی فراہمے کے لئے  نکلنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی پیشرفت جاری ہے۔

The Global Resistance Flotilla is approximately 750 nautical miles from Gaza. Photo: INN
گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ سے تقریباً ۷۵۰؍بحری میل دور ہیں۔ تصویر: آئی این این

غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امداد کی فراہمے کے لئے  نکلنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی پیشرفت جاری ہے۔  ڈرون سے ہراسگی کے باوجود فریڈم فلوٹیلا کا قافلہ غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اگلے۶؍ روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔ 
 گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز غزہ سے۷۱۵؍ بحری میل کے فاصلے پر ہیں جو تمام بین الاقوامی پانیوں میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ یونانی بیڑا بھی آئندہ دنوں میں مشن کاحصہ بنےگا۔
اسرائیل نے دھمکایا
   اسرائیل نے ایک بار پھر گلوبل صمود فلوٹیلا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی زون میں داخل نہ ہونا، امدادی بیڑے کو غزہ کی ناکہ بندی توڑنےکی اجازت نہیں دینگے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے امدادی بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کو عسقلان بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کا حکم دیا ہے۔ 
 رضاکار گریٹا تھنبرگ کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا صرف غزہ کےلیے انسانی ہمدردی کا کوریڈور کھولنا چاہتا ہے غزہ میں فلسطینی اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہیں اسرائیل کو بین الاقوامی پانیوں میں کشتیوں کو روکنے کا اختیار نہیں۔  اگست میں غزہ میں قحط کا باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کےتعاون سےقائم آئی پی سی نےغزہ میں قحط کی تصدیق کی ہے۔ قحط کے اعلان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مشن کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔  پاکستان کے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے لیڈر مشتاق احمد خان بھی فلوٹیلا کا حصہ بننے کے لیے تیونس میں موجود ہیں۔
اسرائیلی ڈرونز قافلے کی کشتیوں پر منڈلارہے ہیں
  مغرب صمود  فلوٹیلا نے بحیرہ روم میں اس کی ایک کشتی کے اوپر نامعلوم اصل کے تین ڈرونز کی اطلاع دی ہے۔  گلوبل صمود فلوٹیلا کے مغرب بیڑے کے ترجمان وائل ناور نے گزشتہ  روز فیس بک پر کہا کہ’’تین ڈرون ہمارے اوپر اڑ رہے ہیں اور ان میں سے ایک بہت قریب آ گیا ہے۔‘‘ ناور نے کہا کہ دوسرا ڈرون دیر یاسین کشتی کے اوپر دیکھا گیا ، جو تیونس کے بحری جہازوں میں سے ایک ہے ، جس نے ہفتے کے روز اسی طرح کی ڈرون سرگرمی کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK