Inquilab Logo Happiest Places to Work

منگلورو میں مداح کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ جواب دل جیت گیا

Updated: June 26, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ منگلورو (کُڈلا) کے ایک ایونٹ کے دوران اپنے مخصوص مزاح سے مداحوں کو خوب ہنسایا۔

Shah Rukh Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ منگلورو (کُڈلا) کے ایک ایونٹ کے دوران اپنے مخصوص مزاح سے مداحوں کو خوب ہنسایا۔تقریب کے دوران ایک خاتون نے سپر اسٹار کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ ان سے محبت کرتی ہیں۔بغیر کسی توقف کے شاہ رخ نے برجستہ کہا’’یہ بات آپ کو مجھے نجی طور پر بتانی چاہیے تھی۔‘‘ جس پر پورا مجمع ہنسی سے گونج اٹھا۔


انہوں نے مزید کہا’’مجھے معلوم ہے یہ بات محض اندازِ گفتگو ہے اور میں آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے شوہر بھی سمجھتے ہیں۔ میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔ میں آپ کے شوہر سے بھی محبت کرتا ہوں۔ میں آپ کے خاندان سے محبت کرتا ہوں۔ بہت شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رتیک روشن نے رجنی کانت کے ساتھ ’’جیلر ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی


تقریب میں شاہ رخ خان نے حاضرین کو گرمجوشی سے کنڑ زبان میں’’نمسکارا‘‘ کہہ کر خوش آمدید بھی کہا اور اپنی شکرگزاری کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا’’شکریہ منگلورو! سب سے پہلے جب میں یہاں آ رہا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کیا توقع رکھوں۔ لیکن ایئرپورٹ سے لے کر یہاں تک کے سفر میں، آپ سب کے درمیان جو محبت، گرمجوشی اور جوش و خروش ملا، وہ بہت اچھا لگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:۷۱؍فیصد ہندوستانی شہریوں کی فٹبال ورلڈ کپ وزیٹر ویزا درخواست مسترد


اگرچہ شاہ رخ خان نئی دہلی میں پیدا ہوئے، لیکن ان کا ساحلی شہر منگلورو سے خاص تعلق ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی پانچ سال ۱۹۶۵ء سے۱۹۷۰ء تک یہیں گزارے، جب وہ اپنے دادا افتخار احمد کے ساتھ رہتے تھے۔
کام کے محاذ پر شاہ رخ خان جلد ہی سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم ’’کنگ‘‘کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، جو ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں سہانا خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، ارشد وارثی، راگھو جویال اور جے دیپ اہلاوت بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK