شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا دبئی شیڈول امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ فلم سازوں نے شوٹنگ کوممبئی منتقل کر دیا ہے، جہاں بہتر کنٹرول اور حفاظت کے لیے ایک شاندار سیٹ تیار کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا دبئی شیڈول امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ فلم سازوں نے شوٹنگ کوممبئی منتقل کر دیا ہے، جہاں بہتر کنٹرول اور حفاظت کے لیے ایک شاندار سیٹ تیار کیا گیا ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’کنگ‘‘، جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہاناخان بھی شامل ہیں، اس وقت پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور شوٹنگ جاری ہے۔ فلم کا اگلا شیڈول دبئی میں تھا، لیکن رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث منصوبہ تبدیل کر دیا گیا۔
مڈ ڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا ’’ٹیم نے امارات میں شوٹنگ کے لیے تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی تھیں۔۹؍ اپریل سے ایک ہفتے کا شیڈول طے تھا، لیکن خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، فلم سازوں نے کاسٹ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا۔‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے میں تبدیلی کے بعد فلم سازوں نے ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں ایک اسٹوڈیو میں نیا سیٹ تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’انہوں نے اس سیٹ کو ویسا ہی شاندار بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے جیسا کہ سدھارتھ نے تصور کیا تھا۔ اس سے انہیں ایکشن سینز اور لائٹنگ پر زیادہ کنٹرول بھی ملے گا۔ یہ سین ایک تعاقب (چیز) سے شروع ہوتا ہے جو ایک شدید لڑائی میں بدل جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز نے کولکاتا کو ۶؍ وکٹوں سے پٹخنی دی
فلم ’’کنگ‘‘کا اعلان
فلم ’’کنگ‘‘ کا باضابطہ اعلان گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔ ۲؍ نومبر کو، جو شاہ رخ خان کی سالگرہ بھی ہے، فلم کا ٹائٹل ریویل جاری کیا گیا، جس میں ان کا چاندی جیسے بالوں والا ایکشن سے بھرپور لک دکھایا گیا، ایک خصوصی تھیم سانگ شامل تھا اور ان کا مشہور ڈائیلاگ ’’ڈر نہیں، دہشت ہوں‘‘ پیش کیا گیا، جس نے میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی اگلی فلم ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے
ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرس کی پروڈکشن میں بننے والی ’’کنگ‘‘، شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی آن اسکرین فلم ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس فلم میں شاہ رخ ایک تجربہ کار قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے جو انڈرورلڈ میں کام کرتا ہے جبکہ سہانا ان کی شاگرد کے طور پر خطرناک مشنز کی تربیت حاصل کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان نے ’’کنگ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہ ایک ایکشن ڈرامہ ہے، ایک ہندی فلم ہے۔ یہ دلچسپ ہوگی۔ میں کافی عرصے سے ایسی فلم کرنا چاہتا تھا، تقریباً سات آٹھ سال سے۔ ہمیں لگا کہ سجوئے گھوش اس کے لیے صحیح انتخاب ہوں گے کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ فلم جذباتی طور پر مضبوط ہو۔ ہم سب مل کر ایک زبردست، ماس اپیل والی، ایکشن اور جذبات سے بھرپور فلم بنا رہے ہیں۔‘‘