Inquilab Logo Happiest Places to Work

’وہیل آف فارچیون‘ میں شاہ رخ کا جادو، اکشے کمار کا مزاحیہ ردعمل وائرل

Updated: March 27, 2026, 10:05 PM IST | Mumbai

ہندوستانی گیم شو Wheel of Fortune کے سیٹ پر ایک دلچسپ لمحہ اس وقت وائرل ہوگیا جب ایک خاتون کنٹیسٹنٹ نے شاہ رخ خان کو اپنا ’’پہلا پیار‘‘ قرار دیا۔ شو کے میزبان اکشے کمار نے اس اعتراف پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے ماحول کو ہلکا پھلکا بنا دیا۔

Akshay Kumar and Shah Rukh Khan. Photo: INN
اکشے کمار اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

سپر اسٹار اکشے کمار ان دنوں مشہور بین الاقوامی گیم شو Wheel of Fortune کے ہندوستانی ورژن کی میزبانی کر رہے ہیں، جہاں سے ایک حالیہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون مدمقابل نے نہایت شرمیلے انداز میں اعتراف کیا کہ ان کا ’’پہلا پیار‘‘ شاہ رخ خان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا پہلا پیار شاہ رخ خان تھا۔‘‘ دلچسپ بات یہ رہی کہ مدمقابل نے یہ بات کہتے ہوئے اکشے کمار کی طرف دیکھنے سے گریز کیا، جس پر اکشے نے فوراً مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’مجھے دیکھ کے کیوں نہیں بول رہیں آپ؟‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @sonytvofficial

اکشے نے نہ صرف صورتحال کو خوشگوار بنایا بلکہ شاہ رخ خان کی کھل کر تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’شاہ رخ بہت ہی بڑھیا اداکار ہے، دِکھنے میں خوبصورت لڑکا ہے، اور اس کو پسند کرنا کوئی جرم نہیں ہے، اور میرے سامنے بولنا تو بالکل بھی جرم نہیں ہے۔‘‘ بات چیت کے دوران مدمقابل نے مزید انکشاف کیا کہ بچپن میں انہیں یہ جان کر دل ٹوٹ گیا تھا کہ شاہ رخ خان کی شادی گوری خان Khan سے ہو چکی ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اب انہیں شاہ رخ کے بیٹے آرین خان پر ’’کرش‘‘ ہے، تاہم وہ ان کی ’’لیگ سے باہر‘‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’دھرندھر‘ کے بعد راجا مولی کی ’وارانسی‘ بھی دو حصوں میں ریلیز ہونے کا امکان

اس پر اکشے کمار نے ایک اور مزاحیہ جملہ کہاکہ ’’کوئی بھی کسی کی لیگ سے باہر نہیں ہوتا، ہو سکتا ہے آپ ٹرمپ کے بیٹے سے شادی کر لیں!‘‘ یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ناظرین اس ہلکے پھلکے لمحے کو خوب پسند کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اکشے کمار اور شاہ رخ خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’ہے بی بی‘‘،اور ’’اوم شانتی اوم‘‘ شامل ہیں۔ ان کی آن اسکرین اور آف اسکرین کیمسٹری ہمیشہ شائقین کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK