Inquilab Logo

وائرل ڈیپ فیک ویڈیوز پر شاہد کپورنے کہا: ’ہم اے آئی پر الزام لگا رہے ہیں، لیکن انسان خود مسئلہ ہیں‘

Updated: February 03, 2024, 5:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہد کپور نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اے آئی ( مصنوعی ذہانت) کا جو غلط استعمال ہورہا ہے اس کے ذمہ دارہم انسان ہی ہیں۔ اداکارہ کریتی سینن کا خیال ہے کہ مستقبل میں اے آئی ( مصنوعی ذہانت)پارٹنرس ممکن ہو سکتے ہیں۔

Shahid Kapoor. Photo: INN
شاہد کپور۔ تصویر : آئی این این

شاہد کپور اور کریتی سینن اپنی آنے والی فلم’’ تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہد اور کریتی نے اس بارے میں بات چیت کی کہ کس طرح ان کی فلم اے آئی (مصنوعی ذہانت) نامعلوم علاقوں میں ایک `ناممکن محبت کو تلاش کرتی ہے۔ جب ڈیپ فیک ویڈیوز میں اضافے کے بارے میں پوچھا گیا تو شاہد نے اے آئی کے غلط استعمال کا ذمہ دار انسانوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ’’ `انسان کے بنائے ہوئے اور خدا کے بنائے ہوئے میں فرق ہوتاہے۔‘‘
شاہد کپور نے کہا کہ ’’انسان خود مسئلہ ہے۔ انہوں نے دنیا کے سامنے یہ کام کیا ہے۔ ہم اے آئی (مصنوعی ذہانت) پر الزام لگا رہے ہیں۔ ہم حقیقت میں نہ رہنے کے عادی ہیں۔ ہم سوشل میڈیا پر کچھ اور پیش کرتے رہتے ہیں جو حقیقت نہیں ہے اور جو کچھ ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں اس سے حقیقت کا موازنہ کرتے رہتے ہیں اور پھر کسی کو ڈپریشن کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ سچ ہے۔ ہم ایک متبادل حقیقت کی تلاش میں ہیں۔ یہی اے آئی ہے اور یہ رشتہ کی طرح بنیادی چیز ہے۔ انسان کے بنائے ہوئے اور خدا کے بنائے ہوئے میں فرق ہوتاہے۔ یہ اس فلم ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں دکھایا گیا ہے، جسے دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔‘‘
 کریتی سینن نے کہا کہ ’’یہ اس سے متعلق ہے اور اس میں کئی شکلیں سامنے آئی ہیں۔ لیکن اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ نیوز اینکرز بھی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہم واقعی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ لہٰذا، آنے والے برسوں میں ایک اے آئی پارٹنر ممکن ہے۔‘‘
’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں، شاہد نے ایک سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے، جو کریتی ’’سیفرا‘‘ کے لئے جذبات پیدا کرتا ہے، جو ایک انتہائی ذہین خاتون روبوٹ ہے۔ جے پور میں ایک تقریب میں، جب شاہد سے مستقبل قریب میں انسانی جذبات کو سنبھالنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دراصل ان کی آنے والی فلم اس بارے میں ہی ہے۔ ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ کو امیت جوشی اور آرادھنا سا نے لکھا ہے اوراس کی ہدایتکاری کی ہے۔ دنیش وجین، جیوتی دیشپانڈے، اور لکشمن اٹیکر نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر بھی نظرآئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK