Inquilab Logo

شاہد کپورنے ایکشن تھریلر فلم ’دیوا‘ کا لک شیئرکیا 

Updated: October 24, 2023, 4:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 شاہد کپور نے اپنی آنے والی فلم ’دیوا‘ میں اپنے خطرناک لک کو شیئر کیا۔  شاہد کپور اور پوجا ہیگڑےکی اداکاری والی فلم’ دیوا ‘۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہوگی۔

Shahid Kapoor. Photo: INN
شاہد کپور۔ تصویر:آئی این این

شاہد کپور کی ایکشن تھریلر فلم ’دیوا‘ کے فلمساز نے فلم میں شاہد کپور کا پہلا لک شیئر کیاجبکہ فلم ۲۰۲۴ء میں دسہر ہ کو ریلیز ہوگی۔ 
 فلم کے ہدایت کار روشن اینڈریوز ہیں جو ملیا لم سنیما کے مشہور فلمساز ہے اور اس فلم سے ہندی سنیما میں ہدایت کاری کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہد کپور ایک پولیس آفسر کے کردار میں ہیں جو سماج میں بدلاؤ لانے کا کام کرتا ہے۔ شارق پٹیل جو زی اسٹوڈیو کے سی بی او ہے نے کہا کہ’’ ہم رائے کپور کے ساتھ مل کر ’’دیوا‘‘ کیلئے پر جوش ہیں ، یہ فلم اپنی زبردست کہانی اور بہترین پر فارمنس سے مداحوں کو مسحور کردے گی۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)


پروڈیوسر سد ھارتھ رائے کپور نےپوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’’دیوا‘ کے ساتھ ہی شاہد ، روشن اور زی اسٹوڈیو کے ہمراہ ہم ایک نیا سفر شروع کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔ ایک بہترین کہانی کے ساتھ جو ہر دل کو مسحور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک بہترین کاسٹ اورعملے کے ساتھ۔ اگلے دسہرہ پر’دیوا‘ کے ساتھ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ملتے ہیں!‘‘
ہدایت کار روشن اینڈریوز نے کہا کہ’’ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ’’ دیوا‘‘ کی ہدایت کاری کا موقع ملا، میں بے صبری سےاس فلم کو تھیڑ میں دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ شاہد کپور کے ٹیلنٹ اور بہترین ٹیم کی محنت کے ساتھ ۔ مجھے یقین ہےکہ’’دیوا‘‘ اپنے لک سے اور تھریلر پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کرے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK