Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہناز گل نے راگھو جویال کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑی

Updated: July 15, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل اور اداکار و ڈانسر راگھو جویال گزشتہ کافی عرصے سے اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں راگھو کی سالگرہ کی تقریب سے دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں شہناز کو گاڑی کے اندر راگھو کے قریب بیٹھے دیکھا گیا۔

Shahnaz Gill And Raghav.Photo:INN
راگھو جویال اور شہنازگل۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ  شہناز گل  اور اداکار و ڈانسر راگھو جویال  گزشتہ کافی عرصے سے اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں راگھو کی سالگرہ کی تقریب سے دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں شہناز کو گاڑی کے اندر راگھو کے قریب بیٹھے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔اب شہناز گل نے پہلی بار ان خبروں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے اور راگھو کے تعلقات کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں جب شہناز گل سے راگھو جویال کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ابتدا میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتیں۔ تاہم جب راگھو کی آنے والی فلم ’’بھائی تیرا شیر ہے‘‘ کا ذکر آیا تو شہناز نے کہا ’’میرے دوست کی فلم آ رہی ہے، آپ سب پلیز اس کی حمایت کریں۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’وہ میرا بہت اچھا دوست ہے۔ اس کی فلم کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجے کی فلم’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان


شہناز نے راگھو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بطور ہیرو یہ ان کی پہلی فلم ہے، اس لیے انہیں ناظرین کی بھرپور حمایت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا’’بطور مرکزی اداکار یہ ان کی پہلی فلم ہے، اس لیے ان کا سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نہیں ہیں، انہوں نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے، اس لیے میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ جا کر ان کی فلم ضرور دیکھیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے مطالبے پر۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد کی دستخطی مہم


واضح رہے کہ شہناز گل اور راگھو جویال نے پہلی بار فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران  سلمان خان  نے مذاق میں کہا تھا کہ انہوں نے سیٹ پر دونوں کے درمیان اچھی کیمسٹری بنتے دیکھی، لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ بعد ازاں راگھو جویال نے واضح کیا تھا کہ سلمان خان نے یہ بات محض مزاحیہ انداز میں کہی تھی اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK