Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو: سرکاری دفاتر، ویب سائٹ پرانسداد بدعنوانی کے فون نمبر ظاہر کرنے کا حکم

Updated: July 15, 2026, 10:03 PM IST | Chennai

تمل ناڈو حکومت نے اب تمام سرکاری دفاتر اور ویب سائٹس پر رشوت اور بدعنوانی کی شکایات کے لیے واٹس ایپ نمبر، ای میل آئی ڈی اور فون نمبر ظاہر کرنے کا حکم دیا ہے، یہ تازہ ترین حکم تمل ناڈو کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ایم سائی کمار نے جاری کیا۔

Tamil Nadu Chief Minister Vijay Thalapathy. Photo: INN
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھالا پتی۔ تصویر: آئی این این

تمل ناڈو حکومت نے اب تمام سرکاری دفاتر اور ویب سائٹس پر رشوت اور بدعنوانی کی شکایات کے لیے واٹس ایپ نمبر، ای میل آئی ڈی اور فون نمبر ظاہر کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تازہ ترین حکم تمل ناڈو کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ایم سائی کمار نے جاری کیا، جو اس وقت سامنے آیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کردہ ’’انسداد رشوت‘‘ بورڈ کے احکامات پر ریاستی دفاتر میں موثر طور پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔ بعد ازاں گزشتہ ۲۰؍ سالوں کے دوران تمل ناڈو حکومت کے محکمہ عملہ اور انتظامی اصلاحات نے پانچ مرتبہ سرکاری دفاتر میں ’’انسداد رشوت‘‘ بورڈ لگانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ تاہم حکومت خود اعتراف کرتی ہے کہ ان احکامات پر اس کے بہت سے دفاتر میں سختی سے عمل نہیں کیا گیا اور نوٹس بورڈز عوامی مقامات پر نمایاں جگہوں پر نہیں لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال: الیکشن سے قبل ۲۷؍ لاکھ ووٹروں کے نام حذف،۷۰؍ فیصد مسلمان: رپورٹ

دریں اثناء جولائی۲۰۲۶ء کے حکم نامے میں چیف سیکرٹری نے سیکرٹریٹ کے تمام محکموں، تمام محکمہ جات کے سربراہان، تمام کلیکٹر اور ضلعی سطح کے افسران پر زور دیا کہ ہر دفتر میں، عوامی مقامات پر نمایاں جگہوں پر اور ویب سائٹس پر انگریزی اور تمل میں ’’انسداد رشوت‘‘ نوٹس بورڈز لگائیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درج ذیل عبارت ظاہر کی جائے،’’رشوت دینا اور لینا جرم ہے‘‘۔مزید برآں  بدعنوانی کی شکایات ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن، نمبر 293، ایم کے این روڈ، النڈور، چنئی - 600 016 بھیجی جا سکتی ہیں۔ فون: 914422321090, 22321085, 22310989, 22322142, موبائل: 9498180936, (واٹس ایپ)، فیکس: 914422321005,  ای میل: dvac@nic.in

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: قبائیلیوں کی دردناک داستان، پانی میں رونگٹے کھڑے کردینے والا احتجاج

علاوہ ازیں حکم نامے میں کہا گیا کہ مذکورہ ’’انسداد رشوت‘‘ پیغام اور رابطے کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے ضروری ہدایات ان دفاتر / بورڈز / کارپوریشنز / مقامی اداروں / عوامی شعبے کی اداروں کو جاری کی جائیں گی جو مختلف سرکاری محکموں کے انتظامی کنٹرول میں ہیں۔ مزید برآں، سیکرٹریٹ کے تمام محکموں، محکمہ جات کے سربراہان، ماتحت اداروں، مقامی اداروں، سرکاری کمپنی یا ادارے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ’’انسداد رشوت‘‘ پیغام اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن پورٹل کے لنک کے ساتھ پوسٹ کریں۔اس کے علاوہ چیف سیکرٹری کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ انسپکشن ونگ اور ضلعی کلیکٹوریٹ میں انسپکشن سیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے سرکاری دفاتر کا معائنہ کریں۔

یہ بھی پڑھئے: ناگپور: میونسپل کارپوریشن کے پارک میں گانجہ اُگانے کا انکشاف

ذہن نشین رہے کہ وزیر اعلیٰ وجے نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میںہی سرکاری دفاتر میں رشوت اور بدعنوانی کے خلاف جرأت مندانہ عوامی بیانات دیے تھے۔ حال ہی میں ضلع کروڑ میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجے نے کہا،’’اگر کوئی آپ سے رشوت مانگے تو اسے براہ راست کہہ دیں کہ آپ نہیں دیں گے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اس کے باوجود اگر کوئی آپ پر دباؤ ڈالے تو اسے پوری شدت سے کہیں،ہمارا بیٹا، ہمارا بھائی، ہمارا وجے اس ریاست کا حکمران ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK