Updated: May 03, 2025, 9:08 PM IST
| Mumbai
سلمان خان کے دوست شہزاد خان نے کہا کہ ’’سلمان خان کی فلمیں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنی فلموں میں اپنے ایسےدوستوں کو کاسٹ کر لیتے ہیں جنہوں نے کبھی کام نہیں کیا ہوتا۔‘‘ شہزاد خان نے سلمان خان کی انسان دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’سلمان خان اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر کرتے ہیں۔‘‘
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان۔ تصویر: آئی این این
باکس آفس پر سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کے توقعات سے کم کاروبار کرنے کے بعد بہت سے افراد نے سلمان خان کے کریئر پر سوالات قائم کئے تھے۔ تاہم، شہزاد خان، جو فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے شریک اداکار تھے، نے سلمان خان کی تعریف کی اور کہا کہ ’’ٹائیگر‘‘ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ’’سلمان کی فلمیں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے بے روزگار دوستوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کر لیتے ہیں۔‘‘ شہزاد خان نے سلمان خان کے تعلق سے مزید کہا کہ ’’یہ بیوقوفی ہے۔ جی ہاں! ان کی فلمیں کام نہیں کرتی ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن سلمان خان کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ جب تک خدا انہیں نہ بلا لے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ سلمان خان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ہوتی ہیں۔ اس بارے میں بات کرنا کہ ان کی فلمیں بالکل ختم ہوچکی ہیں ٹھیک نہیں ہے۔ جو بھی یوٹیوب پر یہ کہہ کر اپنی دکان چلا رہا ہے کہ سلمان خان کی فلمیں ختم ہوچکی ہیں ہمیں اسے سنجیدہ نہیں لیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ یا امیتابھ کی ضرورت نہیں، اے آئی سے اپنا سپر اسٹار خود بناؤں گا: شیکھر کپور
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’’سلمان خان کی اسکرپٹ اس لئے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں جنہوں نے کبھی کام نہیں کیا اور انہیں کاسٹ کر لیتے ہیں۔ میں ان کے دوستوں کے نام نہیں لوں گا لیکن ’’سکندر‘‘میں ایک ایسا اداکار ہے۔ اس نے کہا تھا ’’بھائی میرے پاس کام نہیں ہے اور سلمان خان نے آسانی سے کہہ دیا ’’سکندر کر لو۔ ایسے ہیں سلمان خان۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ نفرت پھیلانے، ہمیں تقسیم کرنے کی منصوبہ بند سازش تھی: سوناکشی سنہا
انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ (سلمان خان) بے غرض کسی کی بھی مدد کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ خدا دینے والا ہے۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے مطلب کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان کی خوبی ہے کہ وہ کسی کی مدد کرتے ہیں تو اس طرح کرتے ہیں کہ ایک ہاتھ سے مدد کریں تو دوسرے ہاتھ کو بھی معلوم نہ پڑے۔ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وہ کس طرح کسی کی مدد کرتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ اپنے لئے کم کرتے ہیں لیکن اپنے اہل خانہ اور دوستوں کیلئے زیادہ کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ آپ کیلئے موجود ہوں گے، خاص طور پر تب جب آپ کو ان کی ضرورت ہوگی تو وہ حاضررہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دنیش وجن کی رومانوی فلم میں کارتک آرین اور کریتی سینن ساتھ نظر آئیں گے
شہزاد خان نے مزید کہا کہ ’’میرے والد راجیش کھنہ کو حقیقی سپر اسٹار کہتے تھے، انہیں ایس آر کے ’’سپر اسٹار راجیش کھنہ‘‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ ہر عمر کی لڑکیاں ان سے متاثر ہوتی تھیں۔ ۶؍ سال کی ایک لڑکی چاہتی تھی کہ اس کا بھائی راجیش کھنہ جیسا ہو۔۶۰؍ سال کی ایک خاتون چاہتی تھیں کہ ان کے شوہر اور بیٹے راجیش کھنہ کے جیسے ہوں۔ لیکن سلمان خان سے لوگ صرف محبت نہیں بلکہ بے تحاشا محبت کرتے ہیں۔ انہیں سمجھنا مشکل ہے۔ لیکن جب آپ انہیں سمجھیں گے تو ساری غلط فہمیاں ختم ہوجائیں گی۔ ہم پرانے دوست ہیں، اسی لئے ہمیں معلوم ہے کہ کیا حقیت ہے اور کیا نہیں۔‘‘