عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے سے جڑ گئی ہیں، اور فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ان کے نئے آفیشل گانے نے شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2026, 6:07 PM IST | New York
عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے سے جڑ گئی ہیں، اور فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ان کے نئے آفیشل گانے نے شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے سے جڑ گئی ہیں، اور فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ان کے نئے آفیشل گانے نے شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔ شکیرا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آفیشل گانے ڈائے ڈائے کا ٹیزر جاری کیا، جس کے بعد فٹبال اور موسیقی کے مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔ اس گانے کو نائیجیریا کے معروف گلوکار برنا بوائے کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل ریلیز ۱۴؍ مئی کو متوقع ہے۔
HISTORIC! Shakira becomes the first Latin artist to have FOUR World Cup songs:
— PopXclusive (@PopXclusive) May 7, 2026
2006 - Hips Don`t Lie (Bamboo)
2010 - Waka Waka (This Time For Africa)
2014 - La La La (Brazil 2014)
2026 - Dai Dai pic.twitter.com/9vKpaY3gas
گانے کا ویڈیو برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم میں فلمائی گئی ہے، جہاں شکیرا رنگا رنگ ڈانسرز کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ ویڈیو میں مختلف قومی ٹیموں کی جرسیوں کے رنگوں میں ملبوس پرفارمرز انٹرنیشنل فٹبال کے جوش کو نمایاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی غیر معمولی توجہ حاصل کی۔ صرف انسٹاگرام پر اسے کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے، جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس نے شائقین کی پرانی ورلڈ کپ یادیں تازہ کر دی ہیں۔ شکیرا اور فیفا ورلڈ کپ کا تعلق کوئی نیا نہیں۔ ۲۰۱۰ء کے جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں ان کا گانا واکا واکا نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوا بلکہ آج بھی اسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے یادگار ترین گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل وہ ۲۰۰۶ء میں ہیپس ڈونٹ لائیو کے ذریعے افتتاحی تقریبات کا حصہ بنیں، جبکہ ۲۰۱۴ء میں لا لا لا سے بھی فٹبال فینز کو محظوظ کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:تفریح کی دنیا میں انفلوئنسرز کا کریئر طویل مدتی نہیں ہے: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر
نئے گانے کے ٹیزر میں ماضی کے مختلف فیفا ورلڈ کپ آفیشل فٹبالز کی جھلک بھی شامل کی گئی ہے، جو شکیرا کے ورلڈ کپ سے دیرینہ تعلق کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے شکیرا کی اس واپسی کو `آئیکونک قرار دیا ہے۔ کئی صارفین نے یہاں تک کہا کہ ورلڈ کپ اور شکیرا اب ایک دوسرے کے بغیر ادھورے محسوس ہوتے ہیں، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ہر فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا مستقل طور پر شکیرا کے حوالے کر دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر ۱۱؍ جون سے ۱۹؍جولائی تک منعقد ہوگا۔ افتتاحی میچ میکسیکو سٹی کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس بار ٹورنامنٹ کو مزید منفرد بنانے کے لیے فیفا پہلی مرتبہ سپر باؤل طرز کا ہاف ٹائم شو بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کی میوزیکل نگرانی کولڈ پلے کے کرس مارٹن کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ کھیل کے ساتھ ساتھ عالمی موسیقی اور پاپ کلچر کا بھی ایک شاندار جشن ثابت ہو سکتا ہے۔