• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکتی کپور کو بطور ولن شہرت ملی، وہ مزاحیہ اداکار بھی ہیں

Updated: September 03, 2025, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

شکتی کپور کا اصل نام سنیل سکندر لال کپور ہے۔ وہ  بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیںجو اپنے منفی کردار  اور شاندار کامیڈی کے لئے مشہور ہیں۔

Shakti Kapoor, the popular villain of the 80s. Photo: INN
۸۰ء کی دہائی کے مقبول ولن شکتی کپور۔ تصویر: آئی این این

شکتی کپور کا اصل نام سنیل سکندر لال کپور ہے۔ وہ  بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیںجو اپنے منفی کردار  اور شاندار کامیڈی کے لئے مشہور ہیں۔
ابتدائی زندگی
 شکتی کپور۳؍ستمبر۱۹۵۲ء کو دہلی کے ایک متوسط طبقے کے پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد دہلی کے کناٹ پلیس میں ایک درزی کی دکان چلاتے تھے۔ ا ن  کے نام بدلنے کی بھی ایک وجہ ہے۔دراصل سنیل دت نے انہیں سنجے دت کی فلم ’راکی‘ میں ولن کا کردار دیا تو سنیل کپور نام ولن کے حساب سے مناسب نہیں لگا۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنا نام بدل کر شکتی کپور رکھ لیا اور پھر یہی نام مشہور ہوگیا اور اسی نام سے فلمی دنیا میں ان کی پہچان بنی ۔
 تعلیم
 انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی میں مکمل کی اور دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے گریجویشن کیا۔
 شادی ، خاندان اور کریئر
 شکتی کپور کی شادی شیوانی کپور سے ہوئی۔ ان کے ۲؍ بچے ہیں ۔ ایک سدھارتھ کپور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈی جے ہیں۔  دوسری شردھا کپورمشہور بالی ووڈ اداکارہ ہیں۔ 
 شکتی کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنی محنت سے ایک الگ پہچان بنائی۔۸۰ء دہائی میں انہیں بطور اداکار شہرت ملتی۔ ۱۹۸۰ء میں ان کی دو فلمیں ’قربانی‘ اور’ راکی ‘سپرہٹ ثابت ہوئیں جن میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ ۱۹۸۳ء میں وہ جتندر اور سری دیوی کی فلم ’ہمت والا‘ اور سبھاش گھئی کی فلم ’ہیرو‘ میں بھی منفی کرداروں میں نظر آئے۔۸۰ءاور۹۰ءکی دہائی میں وہ بطور ولن امریش پوری کے ساتھ فلمسازوں اور ہدایت کاروں کی پہلی پسند بن گئے تھے۔
۹۰ء کی دہائی میں انہوں نے ولن کے بجائے کامیڈی کرداروں پر زیادہ توجہ دی۔ جس طرح وہ ولن کا رول بہترین انداز میں کرتے تھے، اسی طرح ان کی کامیڈی بھی لاجواب تھی۔ فلم ’راجا بابو‘ میں ’نندو‘ کے کردار  کے طور پربہترین کامیڈی رول پر  انہیں فلم فیئر ایوارڈ  دیا گیا۔ان کی مشہور کامیڈی فلمیں ’ انصاف‘، ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘،’انداز اپنا اپنا‘،’ تحفہ‘،’راجا بابو‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں‘،’ چالباز‘ اور ’بول رادھا بول‘ ہیں۔ 
 شکتی کپور نہ صرف ایک شاندار اداکار ہیں بلکہ بہترین ممکری آرٹسٹ بھی ہیں۔ آج بھی ان کے ڈائیلاگ فلمی شائقین کو یاد ہیں، جیسے ’را جا بابو‘ فلم کا ڈائیلاگ :’’نندو سب کا بندو سمجھتا نہیں  ہے۔‘‘ اسی طرح ’چالباز‘ کا ڈائیلاگ: ’’میںننھا سا منّا سا چھوٹا سا بچہ ہوں۔‘‘ 
 ٹی وی کریئر
 شکتی کپور ٹی وی کی دنیا میں بھی سرگرم رہے ہیں۔ وہ کلرس ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کنٹسٹنٹ نظر آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ میوزیکل کامیڈی شو ’آسمان سے گرا، کھجور پر اٹکے‘‘ میں بھی نظر آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK