کپتان امیلیہ کیر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍ رنز اور۲؍ وکٹ) کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ۲۰؍میچ میں زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۲؍رنز سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 6:02 PM IST | Christchurch
کپتان امیلیہ کیر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍ رنز اور۲؍ وکٹ) کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ۲۰؍میچ میں زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۲؍رنز سے شکست دے دی۔
کپتان امیلیہ کیر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍ رنز اور۲؍ وکٹ) کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے بدھ کو پہلے ٹی ۲۰؍میچ میں زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۲؍رنز سے شکست دے دی۔ امیلیہ کیر کی دھواں دھار بیٹنگ نے زمبابوے کے بولنگ اٹیک کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، لیکن نیوزی لینڈ کی بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ جارجیا پلیمر (۳۲؍رن ) اور اسابیلا گیج نے پہلی وکٹ کے لیے ۴۶؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ جارجیا کے آؤٹ ہونے کے بعد امیلیہ کیر میدان میں اتریں اور صرف ۵۱؍ گیندوں پر ۱۹؍ چوکوں کی مدد سے ۱۰۱؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ اسابیلا گیج نے بھی بہترین ساتھ نبھاتے ہوئے ۵۰؍ گیندوں پر۶۶؍ رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعہ ۲۰۲؍رن تک پہنچا دیا۔زمبابوے کی خواتین ٹیم ۲۰۳؍رن کے بھاری ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری، مگر ان کی شروعات بہت خراب رہی اور صرف پانچ رنز پر دو وکٹ گرگئے۔ ابتدائی دونوں بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول پائے اور یہ پانچ رنز صرف اضافی رنز کے طور پر حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:ممتا کلکرنی کا دیویا بھارتی کو ۵۲؍ ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت، تصویر جاری کی
اس کے بعد چپو موگیری-تیرپانو اور بی. بیجا کی شراکت نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور تیسرے وکٹ کے لیے ۳۸؍ رنز جوڑے تاہم ساتویں اوور میں امیلیا کیر نے چپو موگیری-تیرپانو (۱۹؍رن ) کو آؤٹ کر اس شراکت کو توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:ناقابلِ شکست ٹیموں کا ٹکراؤ: احمد آباد میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ
کپتان جی نکو مو نے بی. بیجا کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے ۵۰؍ رنز کی شراکت قائم کی، لیکن ۱۷؍ویں اوور میں امیلیا کیر نے جی نکو مو (۲۵؍رن) کو آؤٹ کر زمبابوے کو چوتھا جھٹکا دیا۔ نیوزی لینڈ کی موثر بولنگ کے سامنے زمبابوے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں صرف ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۰؍ رنز ہی بنا سکی اور۹۲؍ رنز سے شکست کھا گئی۔ بی. بیجا نے شاندار ۴۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی امیلیہ نے کمال دکھایا اور ۴؍ اوورز میں صرف ۱۴؍ رنز دے کر ۲؍ اہم وکٹ حاصل کئے۔ بری ایلنگ اور جیس کیر نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔