مکیش کھنہ نے کہا کہ ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ ممکن ہے۔ تاہم، فلمساز نےرنویر سنگھ کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی۔
EPAPER
Updated: June 23, 2025, 8:36 PM IST | Mumbai
مکیش کھنہ نے کہا کہ ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ ممکن ہے۔ تاہم، فلمساز نےرنویر سنگھ کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی۔
’’شکتی مان‘‘ کے سیکوئل کے اعلان کو تین سال مکمل ہوگئے ۔ تاہم، شکتی مان کے کردار کیلئے اس فلم کو کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرناپڑا ہے۔ یہ کہا جارہا تھا کہ شکتی مان کے کردار کیلئے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جائے گا لیکن مکیش کھنہ نے یہ کہتے ہوئے کاسٹنگ روک دی ہے کہ ان کے پاس ’’شکتی مان‘‘ کے کردار کیلئے کوئی چہرہ نہیں ہے۔بعد ازیں رنویر سنگھ مکیش کھنہ کو راضی کرنے کیلئے ان کے دفتر گئے لیکن رنویر سنگھ اور شکتی مان ٹس سے مس نہ ہوئے۔
یہ کہا جارہا تھا کہ ’’شکتی مان‘‘ میں رنویر سنگھ کے بجائے اللو ارجن کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکیش کھنہ نے ایک مرتبہ اللو ارجن کی تعریف کی تھی اور قبول کیا تھا کہ اللو ارجن ’’شکتی مان‘‘ کے کردار کیلئے درست انتخاب ہوسکتے ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق مکیش کھنہ نے اب کہا ہے کہ ’’کوئی بھی ’’شکتی مان‘‘ نہیں کررہا۔ صرف رنویر سنگھ ہی ’’شکتی مان‘‘ کریں گے ورنہ کوئی بھی نہیں۔ جو بھی رنویر سنگھ کو تبدیل کرنے کی بات کر رہا ہے اس کا اپنا ایجنڈا ہے۔‘‘ بعد ازیں فلمساز نے خود یہ تصدیق کی کہ ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ بنے گی۔
یہ بھی پڑھئے: مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں
اب باسل جوزف نے یہ تصدیق کی ہے کہ ’’مکیش کھنہ کے سخت اعتراضات کے باوجود رنویر سنگھ اب بھی کاسٹ کا حصہ ہیں اور ہم حیران ہیں کہ تجربہ کار اداکار اس تصدیق پر کیا کہیں گے۔‘‘باسل جوزف مشہور ملیالم اداکار اور فلمساز ہیں جنہوں نے ’’منال مرالی‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کا فریضہ انجام دیا ہے۔