• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

Updated: June 23, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

کمال امروہی اور مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم ’’کمال اور مینا‘‘میں کیارا ڈوانی، مینا کماری کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

Meena Kumari and Kiara Advani. Photo: INN.
مینا کماری اور کیارا اڈوانی۔ تصویرـ: آئی این این۔

مینا کماری کی بایوپک کے اعلان کے بعد سے ہی اس بارے میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ کو اسکرین پر کون پیش کرے گا۔ سدھارتھ پی ملہوترا نے سارے گاما اور امروہی خاندان کے ساتھ مل کر ’’کمال اور مینا‘‘ کے حقوق حاصل کئے ہیں، جو لیجنڈری ہدایتکار اور اسکرین رائٹر کمال امروہی اور مشہور اداکارہ مینا کماری کے درمیان حقیقی زندگی کے رومانس کو زندہ کرے گا۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں مینا کماری کا کردار ادا کرنے کیلئے کیارا اڈوانی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے انٹرٹینمنٹ پورٹل کو بتایا کہ فلمسازوں نے مینا کماری کا کردار ادا کرنے کیلئے کیارا اڈوانی سے رابطہ کیا ہے۔ ہدایت کار اور تخلیقی ٹیم کا خیال ہے کہ کیارا اس کردار کیلئے مثالی انتخاب ہیں۔ وہ اسکرپٹ بھی سن چکی ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر اسے پسند بھی کیا ہے۔ تاہم، فلم کو حتمی منظوری نہیں دی ہے۔ اگر وہ راضی ہوجاتی ہیں، تو وہ ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جے کے رولنگ نے ’’ہیری پوٹر‘‘ ویب سیریز کی اسکرپٹ کی تعریف کی

خیال رہے کہ کیارا کی ۲؍ فلمیں ’’وار ۲‘‘ اور ’’ٹاکسک‘‘ کچھ عرصے ریلیز ہوں گی۔ ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان کے مقابل لیجنڈری فلمساز اور مینا کماری کے سابق شوہر کمال امروہی کے طور پر کون کاسٹ کیا جائے گا۔ دریں اثنا، سدھارتھ پی ملہوترا نے گزشتہ سال ستمبر میں ’’کمال اور مینا‘‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم فی الحال کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK