• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شرمیلا ٹیگور کی ’’آؤٹ ہاؤس‘‘ کے ساتھ پردۂ سیمیں پر واپسی

Updated: November 30, 2024, 4:36 PM IST | Mumbai

فلم ’’آؤٹ ہاؤس‘‘ کے ذریعے شرمیلا ٹیگور پردہ سیمیں پر واپس آئیں گی۔ قبل ازیں انہوں نے گل مہر اور بریک کے بعد جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔’’آؤٹ ہاؤس‘‘ ۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Sharmila Tagore. Photo: INN
شرمیلا ٹیگور۔ تصویر: آئی این این

شرمیلا ٹیگور فلم ’’آؤٹ ہاؤس‘‘کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ دسمبر کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس فلم میں شرمیلا ٹیگور کے ستاھ موہن اکاشے بھی نظرآئیں گے۔موہن آگاشے کے ذریعے پرڈیوس کی گئی اس فلم میں صحبت، بین نسلی روابط، اور اعتماد اور ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سنیل سکتھنکر نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں سنالی کلکرنی، نیرج کابی اور سنیل ابھیانکر نے اداکاری کےفرائض انجام دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے آرین خان کی پہلی سیریز کا اعلان کیا، کنگنا رناؤت نے تعریف کی

آگاشے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’شرمیلا ٹیگور، سنالی کلکرنی، نیرج کابی اور سنیل ابھیانکر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ منفرد تھا جنہوں نے اس سفرکی کامیابی کو ممکن بنایا۔‘‘ یاد رہے کہ حال ہی میں شرمیلا ٹیگور نے فلم ’’گل مہر‘‘ میں اداکاری کی تھی جسے ۷۰؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین فلم کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ راہل وی چتیلا نے اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں منوج باجپائی، سمرن اور سورج شرما نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ گل مہرسے قبل شرمیلا ٹیگور نے ’’بریک کے بعد‘‘ میں کام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK