• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لولاپلوزہ ۲۵ء سے قبل گلوکار شان مینڈس قلابہ کازوے پر شاپنگ کرتے نظر آئے، تصاویر وائرل

Updated: March 07, 2025, 8:30 PM IST | Mumabi

کنیڈا کے گلوکار شان مینڈس لولا پلوزہ میوزیک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں پرفارم کرنے کیلئے ممبئی آگئے ہیں۔ انہیں جنوبی ممبئی میں قلابہ کے کاز وے اسٹریٹ پر دیکھا گیا جہاںوہ چپلوں کی دکان کا دورہ کررہےتھے۔

Canadian singer Shawn Mendes can be seen on the streets of colaba. Photo: X
کنیڈا کے گلوکار شان مینڈس کو قلابہ کی سڑکوں پر دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

گلوکار شان مینڈس ۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو میوزک فیسٹیول لولا پلوزہ میں پرفارم کریں گے۔ وہ اپنی پرفارمنس سے کچھ دنوں قبل ہی ممبئی پہنچ گئے تھے۔ جمعرات کو ’’سینوریٹا‘‘ کے گلوکارکو قلابہ کی کازوے اسٹریٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں بہت سے افراد نے انہیں پہنچانا بھی نہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں مارکیٹ گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شان مینڈس کو اپنی ٹیم کے چند ممبران کے ساتھ قلابہ کازوے میں دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کے فین پیج پر شیئر ہونے والی ویڈیو اورتصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چپلوں کی مقامی دکانوں کا دورہ کررہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جنوبی ممبئی کی مصروف سڑکوں پر لوگوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں ہے۔ تاہم، ان کے کچھ مداحوں نے انہیں پہنچان لیا تھا۔ چند تصاویر میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ انہوں نے تصاویر بھی کھینچی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمہ کے شوٹ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسرز کی خدمات لی گئی ہیں

شان مینڈس مہالکشمی، ممبئی میں ہونے والے لولا پلوزہ کے تیسرے ایڈیشن میں پرفارم کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس فیسٹیول میں اپنے مشہور نغمے جیسے ’’سینوریٹا‘‘، ’’ٹریٹ یو بیٹر‘‘،’’ان مائی بلڈ‘‘ وغیرہ پرفارم کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ ممبئی میں ان کا پہلا پرفارمنس ہوگا۔ لولا پلازہ ۸؍ مارچ تا ۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK