مونی رائے کے ریستوراں ’’بدمعاش‘‘ نے کھانے کے شوقین افراد میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اسکرین نے مینو اور پکوانوں کی قیمتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
EPAPER
Updated: October 25, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
مونی رائے کے ریستوراں ’’بدمعاش‘‘ نے کھانے کے شوقین افراد میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اسکرین نے مینو اور پکوانوں کی قیمتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
مونی رائے کے ریستوراں ’’بدمعاش‘‘ کا ماحول اپنے نام کی طرح منفرد اور جاذبِ نظر ہے۔ سبز پودوں، پتوں اور قدرتی روشنیوں سے سجا یہ ریستوراں گاہکوں اور مہمانوں میں تازگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اسکرین کی ایک رپورٹ کے مطابق مونی رائے کے ریستوراں کے مشہور پکوانوں کی قیمتیں اب سامنے آ چکی ہیں۔ اس کے مینو میں زیادہ تر اشیاء کی قیمت ۳۰۰؍ سے ۸۰۰؍ روپے کے درمیان ہے۔ شاہی ٹکڑا اور گلاب جامن کی قیمت ۴۱۰؍ ہے، منفرد ایواکاڈو بھیل کی قیمت ۳۹۵؍ روپے ہے۔ یاد رہے کہ مونی رائے نے انڈین ریٹیلر ڈاٹ کام سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’مجھے ایواکاڈو اور جھلموری دونوں پسند ہیں، اسی لئے ہم نے ایوکاڈو بھیل متعارف کرائی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:دیوالی پر رشمیکا مندانا کی فلم مائسا کا طاقتور پوسٹر جاری، شائقین پرجوش
دیگر مشہور آئٹمز میں مسالہ مونگ پھلی، مسالہ پاپڑ، کرسپی کارن اور سیو پوری ہیں جن کی قیمت ۲۹۵؍ روپے ہے، کنڈا بھجیہ ۳۵۵؍ روپے، جھینگوں سے بنی ڈش کی قیمتیں تقریباً ۷۹۵؍ روپے ہیں۔ تندوری روٹی ۱۰۵، نان ۱۱۵؍ اور امرتسری کلچہ ۱۴۵؍ روپے کا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آیوشمان اوررشمیکا کی ہارر کامیڈی فلم تھاما ۵۰؍کروڑ روپے کے قریب
مونی رائے نے بتایا کہ اس ریستوراں کے قیام کا مقصد ان کی ذاتی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’مجھے ہندوستانی کھانا بے حد پسند ہے۔ جب بھی کام کے سلسلے میں سفر کرتی ہوں، میں ہندوستانی ریستوراں تلاش کرتی ہوں۔ مجھے لگا کہ بنگلورو اور ممبئی میں اچھے انڈین فوڈ ریستوراں کم ہیں، اس لئے ’’بدمعاش‘‘ کھولنا ایک بہترین موقع تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سفر کے دوران میں ہمیشہ کتاب، کافی اور کروسینٹ کے ساتھ کیفے میں وقت گزارتی تھی۔ اس عادت نے مجھے اپنا کیفے کھولنے کا خواب دیا۔ اگرچہ وہ خواب اس وقت پورا نہیں ہوا، لیکن اپنے شوہر اور ان کے دوستوں کی مدد سے آخرکار ’’بدمعاش‘‘ کی شکل میں وہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سنی دیول ۳؍دہائیوں سے فلموں کے ذریعہ تفریح کررہے ہیں
۲۰۲۳ء میں ریستوراں کے افتتاح کے موقع پر مونی رائے نے کہا تھا کہ ’’میں ’’بدمعاش‘‘ کھولنے پر بے حد خوش ہوں۔ یہ جگہ ترقی پسند ہندوستانی کھانوں سے میری محبت کی نمائندگی کرتی ہے۔ مینو میرے لئے خوشی کا باعث ہے اور میں چاہتی ہوں کہ لوگ اس تجربے سے لطف اٹھائیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا پسندیدہ ’’مونی لیشیئس‘‘ کاک ٹیل ضرور آزمائیں۔ یہ ذائقوں کا شاندار امتزاج ہے۔ کری پتی کی ہلکی خوشبو آپ کو حیران کر دے گی۔‘‘
حال ہی میںمونی رائے کی ویب سیریز ’’صلاح کار‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس سے قبل وہ ایان مکھرجی کی بلاک بسٹر فلم ’’برہماستر: پارٹ ون شیوا‘‘ (۲۰۲۲ء) میں ویلن جنون کے کردار میں نظر آئی تھیں، جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔