• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اینیمل پارک‘‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۷ء میں شروع ہوگی، رنبیر کپور کا ڈبل رول

Updated: February 05, 2026, 10:10 PM IST | Mumbai

ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے بدھ کو تصدیق کی کہ ان کے۲۰۲۳ء کی بلاک بسٹر فلم ’’اینیمل‘‘ کا سیکوئل ۲۰۲۷ء کے وسط میں فلور پر جائے گا اور انہوں نے کہا کہ آنے والی فلم پہلے حصے میں متعارف کرائی گئی پرتشدد دنیا کو مزید وسعت دے گی۔

Ranbir Kapoor.Photo:INN
رنبیر کپور۔ تصویر:آئی این این

فلم  ’’اینیمل پارک‘‘کے عنوان سے بننے والی فلم میں رنبیر کپور دُہرے کردار میں نظر آئیں گے، جہاں وہ دو ہم شکل کزنز رن وِجئے  اور عزیزکا کردار ادا کریں گے۔ وانگا نے کہا کہ سیکوئل میں دونوں کرداروں کے درمیان مکمل جنگ دکھائی جائے گی۔جاپان میں فلم کی پریمیئر کے بعد آمنے سامنے بات کرتے ہوئے وانگا نے کہا کہ ’’اینیمل پارک‘‘ کی پروڈکشن اس وقت شروع ہوگی جب وہ اپنی موجودہ فلم ’’اسپرٹ‘‘ مکمل کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ  ’’  ’’اینیمل پارک‘‘ جلد شروع ہوگی، جیسے ہی میں موجودہ فلم ختم کر دوں گا۔   ’’اینیمل پارک‘‘ میں  بہت سے اینیمل ہوں گے کیونکہ عزیز بھی ایک اور  اینیمل ہے۔ تو یہ دونوں بھائیوں کے درمیان جنگ ہوگی جو ایک جیسے لگتے ہیں۔ میں نے سوچا  ’’اینیمل پارک‘‘ عنوان کے لیے درست ہے  اوراسے  ہم ۲۰۲۷ء کے وسط میں شروع کریں گے۔‘‘
 فلم  ’’اینیمل ‘‘میں رنبیر کے کردار رن وِجئے کی کہانی بیان کی گئی  جو طاقتور صنعتی گرو  بلبیر سنگھ (انیل کپور) کا وفادار لیکن پریشان کن بیٹا ہے۔ اپنے والد کے لیے اس کی انتھک محبت اسے شدید پرتشدد حالات میں لے جاتی ہے۔ بلبیر سنگھ پر قتل کی کوشش کے بعد، رن وِجئے ایک بے رحمانہ انتقام کی داستان شروع کرتا ہے جو وسیع پیمانے پر خون ریزی اور ٹوٹے ہوئے تعلقات چھوڑ جاتی ہے۔ فلم کے کلائمیکس میں رن وِجئے اپنے کزن ابرار (بابی دیول) کو قتل کرتا ہے۔ تاہم، پوسٹ کریڈٹ سیکوئنس میں عزیز کے وجود کا انکشاف ہوا، ابرار کا بھائی جو اب رن وِجئے کے عین مطابق لگتا ہے، جس سے سیکوئل کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا پرینکا چوپڑہ ’’ڈان ۳‘‘ اور ’’کرش ۴‘‘ کی تیاری کررہی ہیں؟

رنبیر نے کہا کہ وہ فرنچائز میں واپس آنے اور  ’’اینیمل پارک‘‘میں دُہرا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں چونکہ یہ ایک جاری کہانی ہے، حصہ دو کی کہانی فلم کے پہلے حصے کے دوران ان کے ذہن میں بہت واضح تھی۔ اس لیے یہ بہت دلچسپ ہے۔ ایک اداکار کے طور پر یہ میرے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سندیپ اور میں ہفتے یا مہینے میں ایک دوسرے سے بات کرتے رہتے ہیں اور مختلف آئیڈیاز پر بحث کرتے ہیں اور میں واقعی انتظار نہیں کر سکتا کہ رن وِجئے اور عزیز کا کردار دوبارہ ادا کروں۔‘‘ اینیمل میں رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری بھی تھیں۔ فلم ۲۰۲۳ء کی سب سے بڑی باکس آفس ہٹ میں سے ایک بنی، جس نے دنیا بھر میں ۹۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے اور اس کے گرافک پرتشدد مناظر اور متنازع موضوعات پر بھی بحث چھیڑ دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK