’استری ۲‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپورنے اکشے کمارکے گھر کے نزدیک گھر کرایہ پر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2024, 4:06 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
’استری ۲‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپورنے اکشے کمارکے گھر کے نزدیک گھر کرایہ پر لیا ہے۔
شردھا کپور اس ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’استری ۲‘ کی کامیابی کا جشن منارہی ہیں ۔راجکمار راؤ اور شردھا کی اداکاری سے سجی فلم ’استری ۲‘ ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’استری ‘کا دوسرا حصہ ہے۔ استری ۲؍ ریلیز کے دوہفتوں میں ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
اس فلم میں مداحوں کی جانب سے شردھا کپور کی زیادہ پزیرائی ہوئی ہے۔ ذاتی زندگی میں ’استری ‘ شردھاکپور نے اپنے گھر کا پتہ بدل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شردھا جلد ہی اکشے کمار کی پڑوسی بن جائیں گی۔
خیال رہے کہ شردھا، رتیک روشن کے جوہو میں واقع سی فیسنگ بلڈنگ میں کرائے پر مکان لے رہی ہیں۔ اکشے جو اسی عمارت میں ایک پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس کی شردھامکین بننے والی ہیں۔ اب شردھا، اکشے کمار اور بیوی ٹوینکل کھنہ کی پڑوسی بن جائیگی۔ یاد رہے کہ ’استری ۲‘ میں سرکٹاکی اولاد کے طور پر اکشے کمار نے ایک خوفناک مہمان کردار ادا کیا تھا۔
اس سے قبل ورون دھون کے اپنی بیوی نتاشا اور بیٹی کے ساتھ رتیک کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کی خبریں آئی تھیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ مکان مالک اور ورون کے درمیان معاہدہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھئے:شردھا کپور نے وزیراعظم مودی کےبعد پرینکاکو بھی مات دے دی
لیکن یہاں ایک ’استری ‘ کنکشن دیکھ سکتے ہیں! اکشے کی طرح، ورون نے بھی ’استری ۲‘ میں ایک خاص کردار ادا کیا تھا۔ نہ صرف وہ بھاسکر عرف بھیڑیا (۲۰۲۲ء) کے طور پر سرکٹا کے خلاف لڑائی میں شامل ہوئے تھے بلکہ فلم کے آخری مزاحیہ منظر میں شردھا کو آمادہ کرنے اور انہیں راج کمار سے لے جانے کی کوشش کی۔ ورون اور شردھا کی آن اسکرین کیمسٹری کو دیکھ کر شائقین ایسا قیاس کررہے ہیں کہ ’بھیڑیا ۲‘ میں ان دونوں کی جوڑی نظرآئے گی۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر امر کوشک پہلے ہی ’استری ۳‘ کی تصدیق کر چکے ہیں۔ یہاں تک کہ شردھا کے کردار پر ایک اسٹینڈا لون فلم کے بارے میں بھی اشارے مل چکے ہیں۔اس کے علاوہ اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو شردھا’ کرش ۴‘میں رتیک کی اگلی لیڈنگ اداکارہ ہو سکتی ہیں۔