بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو بین الاقوامی جرائم ٹریبونل کی جانب سے بدھ کو توہین عدالت کے مقدمے میں۶؍ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ٹریبونل کی پہلی بینچ نے دیا۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 7:05 PM IST | Dhaka
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو بین الاقوامی جرائم ٹریبونل کی جانب سے بدھ کو توہین عدالت کے مقدمے میں۶؍ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ٹریبونل کی پہلی بینچ نے دیا۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو بین الاقوامی جرائم ٹریبونل کی جانب سے بدھ کو توہین عدالت کے مقدمے میں۶؍ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ٹریبونل کی پہلی بینچ نے دیا۔اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق، یہ سزا بین الاقوامی جرائم ٹریبونل ایک کے تین رکنی بنچ نے جاری کی جس کی صدارت چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰمجمدارنے کی۔اسی فیصلے میں ٹریبونل نے گیباندھا کے گوبند گنج کے رہائشی شکیل آکند بلبل کو۲؍ ماہ قید کی سزا بھی سنائی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ۱۱؍ ماہ قبل اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرارہونے کے بعد کسی مقدمے میں معزول عوامی لیگ لیڈرکو سزا سنائی گئی ہے۔