Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھانشو شکلا خلا ء میں جانے سے پہلے ’’سودیس‘‘ کا ’’یونہی چلا چل‘‘ گانا سن رہے تھے

Updated: June 25, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کیپٹن شبھانشو شکلا ناسا کے آکسیئوم مشن ۴؍ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف گامزن ہونے سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’’سودیس‘‘ کا گانا ’’یونہی چلا چل راہی‘‘ سن رہے تھے۔ یاد رہے کہ راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی خلا باز ہیں۔

Shabhanshu Shukla. Photo: INN
شبھانشو شکلا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اپنی نئی بلندیوں پر پہنچ رہاہے۔ کیپٹن شبھانشو شکلا ناسا کے آکسیئوم مشن ۴؍ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف گامزن ہوئے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی یادگار ہے لیکن اس لمحے کیلئے نغمے کے ان کے انتخاب نے سب کو حیران کر دیا۔ خلائی اسٹیشن جانے سے پہلے وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’سودیس‘‘ کا نغمہ ’’یونہی چلا چل راہی‘‘ سن رہے تھے۔

’’یونہی چلا چل راہی‘‘ کے بارے میں
یہ نغمہ ۲۰۰۴ء کی فلم ’’یونہی چلاچل راہی‘‘ کا ہے جسے ہری ہرن،ادیت نارائن اور کیلاش کھیر نے گایا ہے۔ اس نغمے کی بولیاں مشہور فلمساز جاوید اختر نے لکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’ستارے زمین پر‘‘ نے ۷۵؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

کچھ شبھانشو شکلا کے بارے میں
۳۹؍ سالہ شبھانشو شکلا ہندوستانی ایئر فورس کے پائلٹ اور ہندوستانی خلا باز راکیش شرما کے بعدخلا کا سفر کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ یہ امریکی خلائی مشن، جس کی قیادت آکیسئوم کر رہا ہے، کا حصہ بننے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے ان کا انتخاب کیا ہے اور یہ اس تاریخی مشن کے پائلٹ ہیں۔ زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد شبھانشو شکلا نے ہندستان کو اپنا پہلا پیغام روانہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’نمسکار! میرے پیارے دیش واسیوں۔ ہم خلا میں پہنچ گئے ہیں اور یہ کمال کا سفر ہے۔ ‘‘ یہ لمحہ تب مزید یادگار بن گیا جب شبھانشو شکلا نے بتایا کہ ان کے بازوؤں پر موجود ترنگوں کے رنگ نے انہیں یاد دلایا کہ ان کا ملک ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK