Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ستارے زمین پر‘‘ نے ۷۵؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

Updated: June 25, 2025, 5:05 PM IST | Mumbai

عامر خان کی فلم ’’ ستارے زمیں پر‘‘نے اپنی ریلیز کے ۵؍ دن بعد باکس آفس پر ۱۷۵؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ءکو باکس آفس پر ریلیزہوئی تھی۔ ’’ایس زیڈ پی‘‘ نے عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے لائف ٹائم بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ’’عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘ ‘ نے باکس آفس پر ۵؍دنوں بعد ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ جمعہ کوایک معمولی افتتاح کے بعد سنیچر کو باکس آفس پر فلم کے کاروبار میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سنیچر کو فلم نے ۲۰ء ۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جو ریلیز کے پہلے دن کئے گئے کاروبار ۱۰ء ۷؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اتوار کو فلم نے ۲۷ء ۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم کے کاروبار میں پیر کوگرواٹ دیکھی گئی جبکہ فلم نے منگل کو ۸ء ۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل ساکنک کے مطابق ’’آرایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے باکس آفس پر ۷۵ء ۱۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر جاری، ۱۱؍ جولائی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

’’ستارے زمیں پر‘‘ نے ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے لائف ٹائم بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا
’’ستارے زمیں پر‘‘نے عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ (۲۰۲۲ء) کے لائف ٹائم بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کچھ ’’ستارے زمیں پر‘‘کے بارے میں 
’’ستارے زمیں پر‘‘، عامر خان کی فلم ’’تارے زمیں پر‘‘ (۲۰۰۷ء) کا سیکوئل جبکہ اسپانوی فلم ’’کیمپونس‘‘ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں ایک باسکٹ بال کوچ گلشن (عامر خان)کی کہانی بیان کی ہے جنہیں ایک ایکسیڈینٹ کرنے کے بعد کمیونٹی سروس کیلئے بھیج دیا جاتا ہے جہاں وہ دماغی طور پر معذور بچوں کو باسکٹ بال کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ عامر خان کے علاوہ اس فلم میں جینیلیا دیشمکھ، ڈولی اہلوالیہ، گرپال سنگھ، برجیندر کالا اور انکیتا سہگل نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ میں اروش دتہ، گوپی کرشنن ورما، ویدانت شرما اور نمن مشرا نے بھی کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ اس درمیان دھنش کی فلم ’’کبیرا‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس ۶۰ء ۹۰؍ کروڑ روپے کا کاربار کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری شیکھر کمولا نے انجام دی ہے۔ اس کرائم تھریلر فلم میں ناگ ارجن، رشمیکا مندنا ، جم سربھ اور دیگر نے کلیدی کردار اداکئے ہیں۔ دوسری جانب اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نےباکس آفس پر ۱۸۸ء ۰۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK