دھرما پروڈکشن کی ’’دھڑک ۲‘‘ جس میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai
دھرما پروڈکشن کی ’’دھڑک ۲‘‘ جس میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری پہلی بار کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی فلم ’’ دھڑک ۲‘‘ میں نظر آئیں گے۔ آج ۲۶؍ مئی کو، فلم ساز اور پروڈیوسر نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں مرکزی اداکار ہیں۔ یہ اکی رومانوی ڈراما ہے۔ پوسٹر کے ساتھ کیپشن ہے کہ ’’مرنے اور لڑنے میں ایک کو چننا ہو تو لڑنے کا انتخاب کریں۔ یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں۔‘‘
#Dhadak2 RELEASES IN CINEMAS ON 1st AUGUST 2025... #TriptiiDimri and #SiddhantChaturvedi`s romance saga is directed by debutante Shazia Iqbal, and produced by @DharmaMovies & @Cloud9Pictures1...
— Rahul Raut (@Rahulrautwrites) May 26, 2025
REMAKE of Tamil film #PariyerumPerumal, it`s written by Rahul Badwelkar & Shazia. pic.twitter.com/CobVK4IarW
سینٹر ل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے ’’دھڑک ۲‘‘ کو تھیٹر میں ریلیز کرنے کیلئے باضابطہ طور پر منظوری دینے کے بعد پوسٹرز جاری کئے گئے۔ فلم، جو ذات پات اور سماجی امتیاز کے موضوعات سے نمٹتی ہے، سرٹیفیکیشن کے مسائل کی وجہ سے اس کی ریلیز نومبر ۲۰۲۴ء کی اصل تاریخ سے مارچ ۲۰۲۵ء تک موخر کر دی گئی تھی۔ دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’دھڑک ۲‘‘ کو سی بی ایف سی سے یو اے سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ تاہم، یہ سند اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ اس میں ۱۶؍ مخصوص ترمیمات کی جائیں۔ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’دھڑک ۲‘‘ ۲۰۱۸ء کی ’’دھڑک‘‘ کا سیکویل ہے جس سے جھانوی کپور اور ایشان کھٹر نے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا۔