بالی ووڈ کی مقبول ایکشن تھریلر فرنچائز ’’ریس‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ابتدائی دو فلموں میں سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جبکہ تیسرے حصے میں ان کی جگہ سلمان خان نے لی تھی۔ اب فرنچائز کے چوتھے حصے کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کی مقبول ایکشن تھریلر فرنچائز ’’ریس‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ابتدائی دو فلموں میں سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جبکہ تیسرے حصے میں ان کی جگہ سلمان خان نے لی تھی۔ اب فرنچائز کے چوتھے حصے کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
بالی ووڈ کی مقبول ایکشن تھریلر فرنچائز ’’ریس‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ابتدائی دو فلموں میں سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جبکہ تیسرے حصے میں ان کی جگہ سلمان خان نے لی تھی۔ اب فرنچائز کے چوتھے حصے کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عامر خان’ ’ریس ۴‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ عامر خان کے ساتھ نئی نسل کے دو مقبول اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف بھی فلم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:خواتین ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز اور ارجنٹائنا آمنے سامنے
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف نے بھی فلم کی اسکرپٹ سنی ہے اور انہیں کہانی پسند آئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان کو فلم کا آئیڈیا خاص طور پر پسند آیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان صرف اداکاری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ فلم کی کہانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے رائٹرز کے ساتھ اسکرپٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تاہم، فلم ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور تینوں اداکاروں کی حتمی کاسٹنگ کے بارے میں باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’’ریس ۴‘‘ ایک بڑے پیمانے کی تھرلر فلم ہوگی۔ میکرز مبینہ طور پر ایسی کہانی پیش کرنا چاہتے ہیں جو ہندوستانی سنیما میں پہلے دیکھنے کو نہ ملی ہو۔ فلم کے ذریعے ’’ریس‘‘ فرنچائز کو ایک نئے انداز اور نئی سطح پر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقصد ناظرین کو روایتی ایکشن کے بجائے ایک تازہ اور دلچسپ تھرلر تجربہ دینا بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نِمرِت کور اہلووالیا نے ڈیڈ لفٹ کے دوران ہونے والی تکلیف دہ زخم پر بات کی
فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے ’’ریس ۴‘‘ کے پری پروڈکشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اگر منصوبہ اسی رفتار سے آگے بڑھتا ہے تو آنے والے دنوں میں فلم کی کاسٹ، کہانی اور شوٹنگ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ سکتی ہیں۔ ’’ریس ۴‘‘ کی ہدایت کاری کے لیے وجے کرشن آچاریہ کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ عامر خان اور وجے کرشن آچاریہ اس سے قبل۲۰۱۳ء کی فلم ’’دھوم ۳‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ’’دھوم۳‘‘ کی ہدایت کاری وجے کرشن آچاریہ نے کی تھی اور اس میں عامر خان مرکزی کردار میں تھے۔ فلم نے دنیا بھر میں تقریباً ۵۵۸؍ کروڑ روپے کا گراس بزنس کیا تھا اور اس وقت یہ دنیا بھر میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی تھی۔
اگر عامر خان، سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف ’’ریس ۴‘‘ میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں تو یہ فلم فرنچائز کے لیے ایک بڑی کاسٹنگ تبدیلی ہوگی۔ سیف علی خان اور سلمان خان کے بعد عامر خان کی شمولیت ’ریس‘ سیریز کو ایک بالکل نئے انداز میں پیش کرنے کا موقع دے سکتی ہے۔ فی الحال ’’ریس ۴‘‘ ابتدائی مرحلے میں ہے اور کاسٹ و ڈائریکٹر سے متعلق اطلاعات کو باضابطہ اعلان تک ممکنہ اپ ڈیٹ کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔