Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی سکندر کو پائریسی کے سبب ۹۱؍ کروڑ کا نقصان

Updated: June 17, 2025, 8:19 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم "سکندر" کے فلمساز پائریسی کی وجہ سے فلم کو ہونے والے نقصان کا دعوی بیمہ کے ذریعے کریں گے-

Salman Khan in the film Sikandar. Photo: INN
سلمان خان فلم سکندر میں۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان کی ایکشن انٹرٹینز فلم "سکندر" باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی- اس فلم نے باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے گنوائے تھے۔ اس  فلم نے باکس آفس پر ۱۰۳ء۴۵؍ کروڑ روپے گنوائے تھے۔ اب "سکندر" فلم کے پروڈیوسرس پائریسی کے سبب ہونے والے ۹۱؍ کروڑ روپے کے نقصان کا دعوی بیمہ کے ذریعے کریں گے۔ ناڈیا والا گرینڈ سن انٹر ٹینمنٹ نے اتنے بڑے نقصان کے بعد ڈجیٹل پائریسی بیمہ کے تعلق سے گفتگو شروع کی ہے۔

 بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق پائریسی کی سطح کا معائنہ اور اس کے نتیجے میں اثاثوں پر ہونے والے اثر کا معائنہ کرنے کیلئے جانچ کی جارہی ہے۔ ارنیسٹ اینڈ ینگ (ای این وائے)  نے ایک تجزیاتی رپورٹ داخل کی ہے جس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کو تقریبا ۹۱؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس طرح کے آڈیٹس میں اکثر ٹکٹ پلیٹ فارمس کا ڈیٹا، تقسیم کاروں کی رپورٹ اور پائریسی کے پھیلاؤ کی فورینسک جانچ پڑتال شامل ہوتی ہے- یہ کوئی چھوٹا لیک نہیں ہے بلکہ فلم کے سرکیولیشن کی سطح غیر معمولی ہے اور باکس آفس پر بھی اس کے نقصانات دیکھے گئے ہیں۔ یہ پائریسی کے پلیٹ فارمس تمل راکرز ، مووی رولرز اور ٹیلیگرام کے دیگر گروپوں پر ٹریس کی گئی ہے جن میں سے تمام پلیٹ فارمس پر فلمیں اپنی ریلیز سے قبل غیر قانونی طریقے سے ڈاؤن لوڈ اور اسٹریم کرنے کیلئے موجود تھیں۔ ذرائع میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم کے متعدد مناظر تھیٹریکل ورژن میں موجود نہیں تھے جن میں وہ منظر بھی شامل ہے جس میں طب کے طلبہ دھاراوی میں سکندر سے ملاقات کرتے ہیں، کمر الدین کے پھیپڑوں کا مرض ہونے کی وجہ سے گرنے اور وہ سیکوئنس بھی شامل ہے جس میں سکندر مندانا کے کردار سے وکیل بننے کی ترغیب حاصل کرتا ہے۔

فلم کے ایڈیٹ کئے گئے مناظر

فلم کے ایڈیٹ کئے گئے مناظر میں انٹرول سے پہلے کا وہ منظر بھی شامل ہے جہاں سکندر کی ٹیم اسے مختلف مسائل کے تعلق سے آگاہ کرتی ہے جن میں کمر الدین کی بگڑتی ہوئی حالت ، ویدھی ( کاجل اگر وال ) کا اپنا گھر چھوڑ دینا اور نشا (انجنی دھون ) کی طبیعت کی خرابی اور دیگر مناظر شامل ہیں۔ فلم میں ویدھی کی خود کشی کرنے اور ٹیکسی کا بھی ایک منظر تھا جسے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

کچھ سکندر کے بارے میں

اے آرمروگادوس کی ہدایتکاری میں بنی فلم `سکندر` میں سنجے سنگھ نامی ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو راجکوٹ کا راجا ہے اور ان لوگوں کی جان کی حفاظت کرنے جاتا ہے جو اس کی بیوی ( رضمیر کا مندانا ) کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان اور رشمیر کا مندانا نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ فی الحال یہ نیٹ فلکس پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK