Inquilab Logo Happiest Places to Work

سندھو نے ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Updated: July 16, 2026, 7:04 PM IST | Tokyo

اولمپک تمغہ یافتہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی عالمی نمبر پانچ ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

P V Sindhu.Photo:X
پی وی سندھو۔ تصویر:ایکس

 اولمپک تمغہ یافتہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی عالمی نمبر پانچ ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 


ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود پی وی سندھو نے صرف ۳۵؍ منٹ میں ہان یو کو ۱۶۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍سے شکست دے کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ بی ڈبلیو ایف سپر  ۷۵۰؍ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلے کے لیے سندھو کا مقابلہ جمعہ کو میزبان جاپان کی سابق عالمی چیمپئن نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:سہیل خان کا انکشاف: میں اپنے بیٹے کا نام رام خان رکھنا چاہتا تھا


اوکوہارا دوسرے راؤنڈ میں اس وقت پہنچیں جب جنوبی کوریا کی ٹاپ سیڈ این سے ینگ اپنے میچ سے دستبردار ہو گئیں۔پہلے گیم میں سست آغاز کے بعد سندھو نے بتدریج اپنی رفتار حاصل کی، طویل ریلیوں پر کنٹرول قائم کرتے ہوئے برتری حاصل کی اور پہلا گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی انہوں نے اسی اعتماد کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور۰۔۸؍ کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ ہان یو نے کچھ پوائنٹس حاصل کر کے فرق کم کرنے کی کوشش کی، لیکن سندھو نے پورے اعتماد کے ساتھ مقابلے پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور باہمی مقابلوں میں اپنا ریکارڈ ۱۔۸؍کر لیا۔
اوکوہارا کے خلاف اگلے میچ کے بارے میں سندھو نے کہا’’ہم انڈر۱۹؍ کے زمانے سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے آ رہے ہیں اور کئی بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کل کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ حالیہ دنوں میں وہ بھی اچھے فارم میں ہیں اور انہوں نے عمدہ میچ کھیلے ہیں۔ آج انہیں میچ نہیں کھیلنا پڑا کیونکہ این سے ینگ دستبردار ہو گئی تھیں۔ میرے لیے ضروری ہے کہ اچھی طرح ریکوری کروں اور کل مزید مضبوط انداز میں کورٹ پر اتروں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:میسی نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ جس بچے کو انہوں نے نہلایا ،وہ فائنل میں ان کا مقابلہ کریگا


اس سے قبل ہندوستان کی مکسڈ ڈبلز جوڑی دھرو کپیلا اور تنیشا کراستو پری کوارٹر فائنل میں چین کی ٹاپ سیڈ جوڑی فینگ یان ژے اور ہوانگ ڈونگ پنگ کے ہاتھوں۱۷۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ ۴۷؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں شکست کے بعد سندھو واحد ہندوستانی کھلاڑی رہ گئی ہیں جو جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK