Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنر نے پہلی بار انڈین ویلز کا خطاب اپنے نام کر لیا

Updated: March 16, 2026, 4:08 PM IST | Indian Wells

دنیائے ٹینس کے نمبر ٹو کھلاڑی یانک سنر نے اتوار کے روز ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اپنا پہلا انڈین ویلز اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍خطاب جیت لیا۔

Jannik Sinner.Photo:X
یانک سنر۔ تصویر:ایکس

دنیائے ٹینس کے نمبر ٹو کھلاڑی یانک  سنر نے اتوار کے روز ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اپنا پہلا انڈین ویلز اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍خطاب جیت لیا۔ چار بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن سنر نے یہ کامیابی۶۔۷، ۶۔۷؍ کے اسکور سے حاصل کی۔ اس جیت کی خاص بات یہ تھی کہ سنر نے دوسرے سیٹ کے ٹائی بریکر میں ۰۔۴؍کے خسارے میں ہونے کے باوجود شاندار واپسی کی اور فتح اپنے نام کی۔ سنر نے پورے میچ میں ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کیا اور اپنے ۴۷؍ فرسٹ سرو پوائنٹس میں سے ۴۳؍ پوائنٹس جیتے۔ دونوں سیٹ ٹائی بریکر تک پہنچے جہاں سنرکی اعصاب پر قابو پانے کی صلاحیت میدویدیف پر بھاری پڑی۔یہ مقابلہ ایک گھنٹہ اور۵۵؍ منٹ تک جاری رہا۔
اس فتح کے ساتھ ہی  یانک  سنر نے تمام چھ ہارڈ کورٹ اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍خطابات کا مجموعہ مکمل کر لیا ہے۔ دوسری جانب  میدویدیف اگرچہ یہ فائنل ہار گئے، لیکن انہوں نے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون کارلوس الکاراز کی۱۶؍ میچوں کی مسلسل جیت کا سلسلہ توڑ کر اپنی فارم کا لوہا منوایا۔ میدویدیف ۲۰۲۵ء کے مایوس کن سیزن کے بعد دوبارہ فارم میں لوٹ آئے ہیں اور وہ نئی  جاری ہونے والی نئی درجہ بندی میں وہ دوبارہ ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے۔

پی ایس ایل ۱۱: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
 پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے تیز رفتار بولر الزاری جوزف اب گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جس سے ٹیم کے پیس اٹیک میں اضافہ متوقع ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کے مطابق، الزاری جوزف کو آسٹریلوی فاسٹ بولر اسپینسر جانسن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ نے اسپینسر جانسن کے ساتھ براہِ راست معاہدہ کیا تھا، تاہم وہ اب اس سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایل پی جی بحران کے بعد کیا دودھ کی صنعت بھی متاثر ہوگی؟


فرنچائز نے واضح کیا کہ اسپینسر جانسن کچھ نجی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل ۱۱؍ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کو پورا کرنے کے لیے الزاری جوزف کا انتخاب کیا گیا ہے، جو اپنی تیز رفتار اور باؤنسر کی وجہ سے دنیا بھر کی لیگز میں پہچانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:قطر میں شیڈول اسپین اور ارجنٹائنا کا فائنليسيما میچ منسوخ

پی ایس ایل۱۱؍ کے باقاعدہ آغاز سے قبل یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلا اہم اعلان ہے۔ الزاری جوزف کی شمولیت سے کوئٹہ کی ٹیم ڈیتھ اوورز میں مزید مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK