ابھی کرناٹک کے ایس آئی آر کا معاملہ ٹھنڈا ہوا بھی نہیں تھا کہ تلنگانہ کے ایس آئی آر میںکئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 12, 2026, 10:36 AM IST | Agency | Hyderabad
ابھی کرناٹک کے ایس آئی آر کا معاملہ ٹھنڈا ہوا بھی نہیں تھا کہ تلنگانہ کے ایس آئی آر میںکئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔
ابھی کرناٹک کے ایس آئی آر کا معاملہ ٹھنڈا ہوا بھی نہیں تھا کہ تلنگانہ کے ایس آئی آر میںکئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس فہرست میں مشہور اداکار مہیش بابو، فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن اور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اس خبر نے فلمی ہستیوں اور کھلاڑیوں سبھی کو حیرت زدہ کردیا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں مہیش بابو کے ساتھ ان کی اہلیہ نمرتا شیروڈکر، ایس ایس راجامولی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کی بیٹیاں، سامنتھا رُتھ پربھو، وجے دیوراکونڈا، آنند دیوراکونڈا، وی وی ایس لکشمن، متھالی راج، پلیلا گوپی چند، سائنا نہوال، مرلی کرشن پرساد دیوی اور اپاسنا کونڈیڈیلا کے نام شامل ہیں۔ یعنی یہ فہرست صرف فلمی ستاروں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں کھیل اور کاروباری دنیا سے وابستہ کئی معروف لوگ موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ پوری کارروائی ووٹر لسٹ کو درست کرنے اور اسے اپڈیٹ کرنے کے نام پر چلائی جا رہی ہے۔ کچھ معاملوں میں لوگوں کے نام یا ان کے والدین کے نام میں خامی پائی گئی ہے کچھ لوگوں کا ریکارڈ پرانے ایس آئی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، جبکہ کچھ معاملات میں نوٹس بھیجنے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔انتخابی حکام نے واضح کیا ہے کہ جن لوگوں کو یہ نوٹس ملا ہے، وہ خود جا کر تصدیق کرا سکتے ہیں اور ضروری دستاویزات جمع کر سکتے ہیں۔ اگر کسی نام میں غلطی ہے تو اسے درست بھی کرایا جا سکتا ہے۔ جو لوگ خود موجود نہیں ہو پائیں گے، وہ کسی دوسرے شخص کو اپنی جانب سے سماعت میں بھیجنے کیلئے مجاز بنا سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ نوٹس ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا بلکہ آگے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔