Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘ کیلئے پلیٹ فارم ریلیز اسٹریٹیجی پر عمل کریں گے

Updated: June 11, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai

عامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘ کو او ٹی ٹی پر ریلیز نہیں کریں گے اور ابتدا میں اسے محدود اسکرینوں پر ریلیز کیا جائے گا۔

Aamir Khan in a scene from "Sitaare zameen par". Photo: INN
عامر خان’’ ستارے زمین پر‘‘ کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

عامر خان کی آنے والی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ پلیٹ فارم ریلیز اسٹریٹیجی پر عمل کرے گی۔ واضح رہے کہ اس حکمت عملی کے تحت فلم کو محدود اسکرینوں پر ریلیز کیا جاتا ہے اور مثبت جائزوں اور ناظرین کی مانگ کی مناسبت سے اسکرینوں کی تعداد بڑھائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘، ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ اور ’’اونچائی‘‘ اسی حکمت عملی کے تحت ریلیز کی گئی تھیں اور باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ عامر خان فلم کو پہلے دن ایک ہزار سے ۱۵۰۰؍ اسکرین پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ عامر خان فلم کے بارے میں پُریقین ہیں کہ یہ بہترین ہے، اور ناظرین ایسے دیکھنے کی مانگ کریں گے۔ ‘‘
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ’’ریلیز متعلقہ علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سنیما ہالوں کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چونکہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نہیں آرہی ہے، اس لئے عامر اور ٹیم کے پاس ’’ورڈ آف ماؤتھ‘‘ حکمت عملی پر کام کرنے کیلئے کافی وقت ہے۔ آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں جنیلیا دیشمکھ بھی ہیں۔ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK