Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سپرمین‘‘ نے ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو ۱۸؍ دنوں میں پچھاڑ دیا

Updated: July 29, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai

جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’سپرمین‘‘ نے امریکی باکس آفس پر ’’مین آف اسٹیل‘‘ کے کاروبار کو پچھاڑ دیا ہے۔امریکی باکس آفس پر زیک سنائیڈر کی فلم نے ۲۹۱؍ ملین ڈالرکاکاروبار کیا تھا جبکہ ’’سپرمین‘‘ نے ۲۹۲؍ملین ڈالر کی کمائی کر لی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈی سی یونیورس اورجیمس گن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سپرمین‘‘ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوہی ہے۔ اس فلم نے تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں باکس آفس پر ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا ہے جبکہ ۶۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے۔امریکہ میں باکس آفس پر ’’سپرمین‘‘ نے طوفان برپا کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجا مولی نے ڈیوڈ وارنر کو ’’باہوبلی‘‘ کا شاہی ہیلمٹ تحفہ میں دیا

امریکی باکس آفس پر ’’سپرمین‘‘ نے ’’مین آف اسٹیل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
اپنی ریلیز کے ۱۸؍ ویںدن ’’سپرمین‘‘ نے امریکی باکس آفس پر ۳؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد گھریلو باکس آفس پر اس کا مجموعی کاروبار ۲۹۲؍ ملین ڈالر ہوگیا ہے۔اسی طرح ’’سپرمین‘‘ نے ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو پچھاڑ دیا ہے جس نے گھریلو باکس آفس پر ۲۹۲ ؍ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: وائی آر ایف اسپائی یونیورس کے جاسوس اب حلف لیں گے کہ ’ہندوستان، سب سے پہلے‘

’’سپرمین‘‘ بمقابلہ ’’مین آف اسٹیل‘‘
’’سپرمین‘‘ جلد ہی امریکی باکس آفس پر ۳۵۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لے گی جبکہ گھریلو باکس آفس پر اس فلم کے ۶۰۰؍ ملین ڈالر تک کا کاروبار کرنے کے امکانات ہیں۔عالمی باکس آفس پر یہ فلم ۶۰۰؍ملین ڈالرکا کاروبار کر سکتی ہے جبکہ ’’مین آف اسٹیل‘‘ کے کاروبار کو پچھاڑنا اس کیلئے مشکل ہے۔ ’’مین آف اسٹیل‘‘ ایسے وقت ریلیز ہوئی تھی جب باکس آفس پر سپرمین تھیم پر بنائی گئی فلمیں راج کر رہی تھیں۔ اس کے بعد باکس آفس پر ’’دی ڈارک نائٹ ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کرسٹوفرنولن کی مدد سے ریلیز کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK